Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 101 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَكَيۡفَ تَكۡفُرُونَ وَأَنتُمۡ تُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتُ ٱللَّهِ وَفِيكُمۡ رَسُولُهُۥۗ وَمَن يَعۡتَصِم بِٱللَّهِ فَقَدۡ هُدِيَ إِلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ ﴾
[آل عِمران: 101]
﴿وكيف تكفرون وأنتم تتلى عليكم آيات الله وفيكم رسوله ومن يعتصم بالله﴾ [آل عِمران: 101]
Muhammad Junagarhi (go yeh zahir hai kay) tum kaisay kufur ker saktay ho? Bawajood yeh kay tum per Allah Taalaa ki aayaten parhi jati hain aur tum mein rasool (PBUH) mojood hain. Jo shaks Allah Taalaa (kay deen) ko mazboot thaam ley to bila shuba ussay raah-e-raast dikha di gaee |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (go ye zaaher hai ke) tum kaise kufr kar sakte ho? ba-wajoodh ye ke tum par Allah ta’ala ki aayate padi jaati hai, aur tum mein rasool Allah (sallallahualaihiwasallam) maujoodh hai, jo shaqs Allah ta’ala (ke deen) ko mazbooth thaam le, to bila shuba, ose raahe raasth dikhaadi gayi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ تم (اب پھر) کفر کرتنے لگو حالانکہ تم وہ ہو کہ پڑھی جاتی ہیں تم پر اللہ کی آیتیں اور تم میں اللہ کا رسول بھی تشریف فرما ہے اور جو مضبوطی سے پکڑتا ہے اللہ (کے دامن) کو تو ضرور پہنچایا جاتا ہے اسے سیدھی راہ تک۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور تم (اب) کس طرح کفر کرو گے حالانکہ تم وہ (خوش نصیب) ہو کہ تم پر اللہ کی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں اور تم میں (خود) اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود ہیں، اور جو شخص اللہ (کے دامن) کو مضبوط پکڑ لیتا ہے تو اسے ضرور سیدھی راہ کی طرف ہدایت کی جاتی ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور تم کیسے کفر اپناؤ گے جبکہ اللہ کی آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کی جاتی ہیں اور اس کا رسول تمہارے درمیان موجود ہے ؟ اور (اللہ کی سنت یہ ہے کہ) جو شخص اللہ کا سہارا مضبوطی سے تھام لے، وہ سیدھے راستے تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور تم لوگ کس طرح کافر ہوجاؤ گے جب کہ تمہارے سامنے آیات هالٰہیٰہ کی تلاوت ہورہی ہے اور تمہارے درمیان رسول موجود ہے اور جو خدا سے وابستہ ہوجائے سمجھو کہ اسے سیدھے راستہ کی ہدایت کردی گئی |