Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 117 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِي هَٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا كَمَثَلِ رِيحٖ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتۡ حَرۡثَ قَوۡمٖ ظَلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ فَأَهۡلَكَتۡهُۚ وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّهُ وَلَٰكِنۡ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ ﴾
[آل عِمران: 117]
﴿مثل ما ينفقون في هذه الحياة الدنيا كمثل ريح فيها صر أصابت﴾ [آل عِمران: 117]
Muhammad Junagarhi Yeh kuffaar jo kharach ikhraajaat keren uss ki misal yeh hai kay aik tund hawa chali jiss mein pala tha jo zalimon ki kheti per para aur ussay tehus nehus ker diya. Allah Taalaa ney unn per zulm nahi kiya bulkay woh khud apni janon per zulm kertay thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ye kuffaar jo qarch aqrajaath kare, us ki misaal ye hai ke ek tondh hawa19 chali, jis mein paala20 tha jo zaalimo ki kheti par pada, aur ose tahes nahes kar diya, Allah ta’ala ne un par zulm nahi kiya, balke wo khud apni jaano par zulm karte thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari مثال اس کی جو وہ خرچ کرتے ہیں اس دینوی زندگی میں ایسی ہے جیسے ہوا ہو اس میں سخت ٹھنڈک ہو (اور) لگے وہ ایک قوم کے کھیت کو جنھوں نے ظلم کیا ہو اپنے نفسوں پر پھر فنا کردے اس کھیت کو ۔ نہیں ظلم کیا ان پر اللہ تعالیٰ نے ۔ لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (یہ لوگ) جو مال (بھی) اس دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا جیسی ہے جس میں سخت پالا ہو (اور) وہ ایسی قوم کی کھیتی پر جا پڑے جو اپنی جانوں پر ظلم کرتی ہو اور وہ اسے تباہ کر دے، اور اللہ نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani جو کچھ یہ لوگ دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں، اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک سخت سردی والی تیز ہوا ہو جو ان لوگوں کی کھیتی کو جا لگے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کر رکھا ہو اور وہ اس کھیتی کو برباد کردے۔ ان پر اللہ نے ظلم نہیں کیا، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ لوگ زندگانی دنیا میں جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی ہے جس میں بہت پالا ہو اور وہ اس قوم کے کھیتوں پر گر پڑے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اور اسے تباہ کردے اور یہ ظلم ان پر خدا نے نہیں کیا ہے بلکہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں |