Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 116 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَن تُغۡنِيَ عَنۡهُمۡ أَمۡوَٰلُهُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُهُم مِّنَ ٱللَّهِ شَيۡـٔٗاۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِۖ هُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ ﴾
[آل عِمران: 116]
﴿إن الذين كفروا لن تغني عنهم أموالهم ولا أولادهم من الله شيئا﴾ [آل عِمران: 116]
Muhammad Junagarhi Kafiron ko unn kay maal aur unn ki aulad Allah kay haan kuch kaam na aayen gi yeh to jahannumi hain jo hamesha issi mein paray rahen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kaafiro ko un ke maal aur un ki aulaad Allah ke haan kuch kaam na ayengi, ye to jahannami hai, jo hamesha osi mein pade rahenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہرگز نہ بچاسکیں گے انھیں ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ ( کے عذاب) سے ذرہ بھر اور وہ دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri یقینا جن لوگوں نے کفر کیا ہے نہ ان کے مال انہیں اللہ (کے عذاب) سے کچھ بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولاد، اور وہی لوگ جہنمی ہیں، جو اس میں ہمیشہ رہیں گے |
Muhammad Taqi Usmani (اس کے برعکس) جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، اللہ کے مقابلے میں نہ ان کے مال ان کے کچھ کام آئیں گے، نہ اولاد، وہ دوزخی لوگ ہیں، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے مال و اولاد کچھ کام نہ آئیں گے اور یہ حقیقی جہّنمی ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں |