Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 144 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٞ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِ ٱلرُّسُلُۚ أَفَإِيْن مَّاتَ أَوۡ قُتِلَ ٱنقَلَبۡتُمۡ عَلَىٰٓ أَعۡقَٰبِكُمۡۚ وَمَن يَنقَلِبۡ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ فَلَن يَضُرَّ ٱللَّهَ شَيۡـٔٗاۚ وَسَيَجۡزِي ٱللَّهُ ٱلشَّٰكِرِينَ ﴾
[آل عِمران: 144]
﴿وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل أفإن مات أو﴾ [آل عِمران: 144]
Muhammad Junagarhi (hazrat) Muhammad (PBUH) sirf rasool hi hain inn say pehlay boht say rasool ho chukay hain kiya agar inn ka intiqal hojaye ya yeh shaheed hojayen to tum islam say apni aeyrhiyon kay ball phir jaogay? Aur jo koi phir jaye apni aeyrhiyon per to hergiz Allah Taalaa ka kuch na bigaray ga un-qarib Allah Taalaa shukar guzaron ko nek badla dey ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (hazrath) Muhammad - salallahualaihiwasallam sirf rasool hee hai, un se pehle bahuth se rasool ho chuke hai, kya agar un ka inteqaal ho jaaye ya ye shaheed ho jaaye to tum Islaam se apni ediyo ke bal phir jaoge? aur jo koyi phir jaaye apni ediyo par, to hargiz Allah ta’ala ka kuch na bigaadega, an-qareeb Allah ta’ala shukr guzaaro ko nek badhla dega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہیں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) (مصطفٰے) مگر (اللہ کے) رسول گزر چکے ہیں آپ سے پہلے کئی رسول تو کیا اگر وہ انتقال فرمائیں یا شیہد کردیے جائیں پھر جاؤگے تم الٹے پاؤ ں (دین اسلام سے ) اور جو پھرتا ہے الٹے پاؤں تو نہیں بگاڑ سکے گا اللہ کا کچھ بھی اور جلد ی اجر دے گا اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کو ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تو) رسول ہی ہیں (نہ کہ خدا)، آپ سے پہلے بھی کئی پیغمبر (مصائب اور تکلیفیں جھیلتے ہوئے اس دنیا سے) گزر چکے ہیں، پھر اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات فرما جائیں یا شہید کر دیئے جائیں تو کیا تم اپنے (پچھلے مذہب کی طرف) الٹے پاؤں پھر جاؤ گے (یعنی کیا ان کی وفات یا شہادت کو معاذ اللہ دینِ اسلام کے حق نہ ہونے پر یا ان کے سچے رسول نہ ہونے پر محمول کرو گے)، اور جو کوئی اپنے الٹے پاؤں پھرے گا تو وہ اللہ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑے گا، اور اللہ عنقریب (مصائب پر ثابت قدم رہ کر) شکر کرنے والوں کو جزا عطا فرمائے گا |
Muhammad Taqi Usmani اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رسول ہی تو ہیں۔ ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں، بھلا اگر ان کا انتقال ہوجائے یا انہیں قتل کردیا جائے تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ اور جو کوئی الٹے پاؤں پھرے گا وہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اور جو شکر گزار بندے ہیں اللہ ان کو ثواب دے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور محمد تو صرف ایک رسول ہیں جن سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں کیااگر وہ مر جائیں یا قتل ہو جائیں تو تم اُلٹے پیروں پلٹ جاؤ گے تو جو بھی ایسا کرے گا وہ خدا کا کوئی نقصان نہیں کرے گا اور خدا تو عنقریب شکر گزاروں کو ان کی جزا دے گا |