Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 23 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيبٗا مِّنَ ٱلۡكِتَٰبِ يُدۡعَوۡنَ إِلَىٰ كِتَٰبِ ٱللَّهِ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٞ مِّنۡهُمۡ وَهُم مُّعۡرِضُونَ ﴾
[آل عِمران: 23]
﴿ألم تر إلى الذين أوتوا نصيبا من الكتاب يدعون إلى كتاب الله﴾ [آل عِمران: 23]
Muhammad Junagarhi Kiya aap ney unhen nahi dekha jinhen aik hissa kitab ki diya gaya hai woh apney aapas kay faislon kay liye Allah Taalaa ki kitab ki taraf bulaye jatay hain phir bhi aik jamat inn ki mun pher ker lot jati hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya aap ne unhe nahi dekha jinhe ek hissa kitaab ka diya gaya hai, wo apne aapas ke faislo ke liye Allah ta’ala ki kitaab ki taraf bolaaye jaate hai, phir bhi ek jamaath un ki mu pher kar laut jaati hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا نہیں دیکھا آپ نے ان لوگوں کی طرف جنھیں دیا گیا کچھ حصہ کتاب کا (جب) بلائے جاتے ہیں کتاب الٰہی کی طرف تاکہ تصفیہ کردے ان کے باہمی جھگڑوں کا تو پیٹھ پھیر لیتا ہے ایک گروہ ان مین سے درآلخالیکہ وہ روگردانی کرنے والے ہوتے ہیں ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں (علمِ) کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا وہ کتابِ الٰہی کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ (کتاب) ان کے درمیان (نزاعات کا) فیصلہ کر دے تو پھر ان میں سے ایک طبقہ منہ پھیر لیتا ہے اور وہ روگردانی کرنے والے ہی ہیں |
Muhammad Taqi Usmani کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا تھا کہ انہیں اللہ کی کتاب کی طرف دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے، اس کے باوجود ان میں سے ایک گروہ منہ موڑ کر انحراف کرجاتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا تھوڑا سا حصّہ دے دیا گیا کہ انہیں کتاب هخدا کی طرف فیصلہ کے لئے بلایا جاتا ہے تو ایک فریق مکر جاتا ہے اور وہ بالکل کنارہ کشی کرنے والے ہیں |