Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahzab ayat 17 - الأحزَاب - Page - Juz 21
﴿قُلۡ مَن ذَا ٱلَّذِي يَعۡصِمُكُم مِّنَ ٱللَّهِ إِنۡ أَرَادَ بِكُمۡ سُوٓءًا أَوۡ أَرَادَ بِكُمۡ رَحۡمَةٗۚ وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيّٗا وَلَا نَصِيرٗا ﴾
[الأحزَاب: 17]
﴿قل من ذا الذي يعصمكم من الله إن أراد بكم سوءا أو﴾ [الأحزَاب: 17]
Muhammad Junagarhi Poochiye! To kay agar Allah Taalaa tumhen koi buraee phonchana chahaye ye tum per koi fazal kerna chahaye to kaun hai jo tumhen bacha sakay (ya tum say rok sakay?) apnay liye b-juz Allah Taalaa kay na koi humayati payen gay na madadgar |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim puchiye to, ke agar Allah ta’ala tumhe koyi buraayi pahonchana chaahe, ya tum par koyi fazl karna chaahe, to kaun hai jo tumhe bacha sa ke (ya tum se rok sa ke?) apne liye bajuz Allah ta’ala ke na koyi himayati payenge na madadgaar |
Muhammad Karam Shah Al Azhari فرمائیے کون بچا سکتا ہے تمھیں اللہ تعالیٰ سے اگر وہ تمھیں عذاب دینے کا ارادہ کر لے یا اگر وہ تم پر رحمت فرمانا چاہے اور نہیں پائیں گے وہ لوگ اپنے لیے اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دوست اور نہ کوئی مددگار |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: کون ایسا شخص ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکتا ہے اگر وہ تمہیں تکلیف دینا چاہے یا تم پر رحمت کا ارادہ فرمائے، اور وہ لوگ اپنے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز پائیں گے اور نہ کوئی مددگار |
Muhammad Taqi Usmani کہو کہ : کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکے، اگر وہ تمہیں کوئی برائی پہنچانے کا ارادہ کرلے، یا (وہ کون ہے جو اس کی رحمت کو روک سکے) اگر وہ تم پر رحمت کرنے کا ارادہ کرلے ؟ اور اللہ کے سوا ان لوگوں کو نہ کوئی رکھوالا مل سکتا ہے، نہ کوئی مددگار۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کہہ دیجئے کہ اگر خدا برائی کا ارادہ کرلے یا بھلائی ہی کرنا چاہے تو تمہیں اس سے کون بچاسکتا ہے اور یہ لوگ اس کے علاوہ نہ کوئی سرپرست پاسکتے ہیں اور نہ مددگار |