Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahzab ayat 25 - الأحزَاب - Page - Juz 21
﴿وَرَدَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِغَيۡظِهِمۡ لَمۡ يَنَالُواْ خَيۡرٗاۚ وَكَفَى ٱللَّهُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ٱلۡقِتَالَۚ وَكَانَ ٱللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزٗا ﴾
[الأحزَاب: 25]
﴿ورد الله الذين كفروا بغيظهم لم ينالوا خيرا وكفى الله المؤمنين القتال﴾ [الأحزَاب: 25]
Muhammad Junagarhi Aur Allah Taalaa ney kafiron ko gussay mein bharay huyey hi (na murad) lota diya unhon ney koi faeeda nahi paya aur uss jang mein Allah Taalaa khud hi momino ko kafi hogaya Allah Taalaa bara hi qooaton wala aur ghalib hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur Allah ta’ala ne kaafiro ko ghusse mein bhare hoye hee, (na muraadh) lauta diya, unhone koyi fayeda nahi paaya aur us jung mein Allah ta’ala khud hee momino ko kaafi ho gaya, Allah ta’ala badi khuwwato wala aur ghaalib hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (ناکام) لوٹا دیا اللہ تعالیٰ نے کفار کو در آنحالیکہ اپنے غضہ میں (پیچ و تاب کھار ہے) تھے (اس لشکر کشی سے) انہیں کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ اور بچا لیا اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو جنگ سے اور اللہ تعالیٰ بڑا طاقتور ، پر چیز پر غالب ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اللہ نے کافروں کو ان کے غصّہ کی جلن کے ساتھ (مدینہ سے نامراد) واپس لوٹا دیا کہ وہ کوئی کامیابی نہ پا سکے، اور اللہ ایمان والوں کے لئے جنگِ (احزاب) میں کافی ہوگیا، اور اللہ بڑی قوت والا عزت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور جو لوگ کافر تھے، اللہ نے انہیں ان کے سارے غیظ و غضب کے ساتھ اس طرح پسپا کردیا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے۔ اور مومنوں کی طرف سے لڑائی کے لیے اللہ خود کافی ہوگیا۔ اور اللہ بڑی قوت کا، بڑے اقتدار کا مالک ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور خدا نے کفّار کو ان کے غصّہ سمیت واپس کردیا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے اور اللہ نے مومنین کو جنگ سے بچالیا اور اللہ بڑی قوت والا اور صاحبِ عزّت ہے |