Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahzab ayat 38 - الأحزَاب - Page - Juz 22
﴿مَّا كَانَ عَلَى ٱلنَّبِيِّ مِنۡ حَرَجٖ فِيمَا فَرَضَ ٱللَّهُ لَهُۥۖ سُنَّةَ ٱللَّهِ فِي ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلُۚ وَكَانَ أَمۡرُ ٱللَّهِ قَدَرٗا مَّقۡدُورًا ﴾
[الأحزَاب: 38]
﴿ما كان على النبي من حرج فيما فرض الله له سنة الله﴾ [الأحزَاب: 38]
Muhammad Junagarhi Jo cheezen Allah Taalaa ney apnay nabi kay liye muqarrar ki hain unn mein nabi per koi haraj nahi (yehi) Allah ka dastoor unn mein bhi raha jo pehlay huyey aur Allah Taalaa kay kaam andazay per muqarrar kiye huyey hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo chize Allah ta’ala ne apne Nabi ke liye muqarrar ki hai, un mein Nabi par koyi harj nahi, (yahi) Allah ka dastoor un mein bhi raha jo pehle hoye aur Allah ta’ala ke kaam andaaze par muqarrar kiye hoye hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari نہیں ہے نبی پر کوئی مضائقہ ایسے کام کرنے میں جنہیں حلال کر دیا ہے اللہ نے اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی یہی سنت ہے ان (انبیاء) کے بارے میں جو پہلے گزر چکے ہیں ۔ اور اللہ کا حکم ایسا فیصلہ ہوتا ہے جو طے پا چکا ہو تا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس کام (کی انجام دہی) میں کوئی حرج نہیں ہے جو اللہ نے ان کے لئے فرض فرما دیا ہے، اللہ کا یہی طریقہ و دستور اُن لوگوں میں (بھی رہا) ہے جو پہلے گزر چکے، اور اللہ کا حکم فیصلہ ہے جو پورا ہوچکا |
Muhammad Taqi Usmani نبی کے لیے اس کام میں اعتراض کی کوئی بات نہیں ہوتی جو اللہ نے اس کے لیے طے کردیا ہو۔ یہی اللہ کی وہ سنت ہے جس پر ان (انبیاء) کے معاملے میں بھی عمل ہوتا آیا ہے جو پہلے گزر چکے ہیں۔ اور اللہ کا فیصلہ نپا تلا مقدر ہوتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi نبی کے لئے خدا کے فرائض میں کوئی حرج نہیں ہے یہ گزشتہ انبیائ کے دور سے سنّت الہٰیّہ چلی آرہی ہے اوراللہ کا حکم صحیح اندازے کے مطابق مقرر کیا ہوا ہوتا ہے |