Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 46 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿۞ قُلۡ إِنَّمَآ أَعِظُكُم بِوَٰحِدَةٍۖ أَن تَقُومُواْ لِلَّهِ مَثۡنَىٰ وَفُرَٰدَىٰ ثُمَّ تَتَفَكَّرُواْۚ مَا بِصَاحِبِكُم مِّن جِنَّةٍۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا نَذِيرٞ لَّكُم بَيۡنَ يَدَيۡ عَذَابٖ شَدِيدٖ ﴾
[سَبإ: 46]
﴿قل إنما أعظكم بواحدة أن تقوموا لله مثنى وفرادى ثم تتفكروا ما﴾ [سَبإ: 46]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye! kay mein tumhen sirf aik hi baat ki naseehat kerta hun kay tum Allah kay wastay (zidd chor ker) do do mill ker ya tanha kharay hoker socho to sahi tumharay iss rafiq ko koi janoon nahi woh to tumhen aik baray (sakht) azab kay aaney say pehlay daraney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh dijiye ke main tumhe sirf ek hee baath ki nasihath karta hoon ke tum Allah ke waaste (zidh chohd kar) do do mil kar ya tanha tanha khade ho kar soncho to sahih, tumhaare is rafeeq ko koyi junoon nahi, wo to tumhe ek bade (saqth) azaab ke aane se pehle daraane waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (اے حبیب!) آپ (انہیں ) فرمائیے میں تمہیں صرف ایک نصیحت کرتا ہوں (یہ تو مان لو) تم اللہ کے لے کھڑے ہو جاؤ دو دو یا اکیلے اکیلے پھر خوب سوچو (تمہیں ماننا پڑے گا) تمہارے اس رفیق میں جنوں کا شائبہ تک نہیں ہے نہیں ہے وہ مگر بر وقت خبردار کرنے والا تمہیں سخت عذاب کے آنے سے پہلے |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: میں تمہیں بس ایک ہی (بات کی) نصیحت کرتا ہوں کہ تم اللہ کے لئے (روحانی بیداری اور انتباہ کے حال میں) قیام کرو، دو دو اور ایک ایک، پھر تفکّر کرو (یعنی حقیقت کا معاینہ اور مراقبہ کرو تو تمہیں مشاہدہ ہو جائے گا) کہ تمہیں شرفِ صحبت سے نوازنے والے (رسولِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہرگز جنون زدہ نہیں ہیں وہ تو سخت عذاب (کے آنے) سے پہلے تمہیں (بروقت) ڈر سنانے والے ہیں (تاکہ تم غفلت سے جاگ اٹھو) |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) ان سے کہو کہ : میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ تم چاہے دو دو مل کر اور چاہے اکیلے اکیلے اللہ کی خاطر اٹھ کھڑے ہو۔ پھر (انصاف سے) سوچو (توفورا سمجھ میں آجائے گا کہ) تمہارے اس ساتھی (یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں جنون کی کوئی بات بھی تو نہیں ہے۔ وہ تو ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے تمہیں خبردار کررہے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہیں صرف اس بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ کے لئے ایک ایک دو دو کرکے اٹھو اور پھر یہ غور کرو کہ تمہارے ساتھی میں کسی طرح کاجنون نہیں ہے - وہ صرف آنے والے شدید عذاب کے پیش آنے سے پہلے تمہارا ڈرانے والا ہے |