Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 8 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿أَفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَم بِهِۦ جِنَّةُۢۗ بَلِ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ فِي ٱلۡعَذَابِ وَٱلضَّلَٰلِ ٱلۡبَعِيدِ ﴾
[سَبإ: 8]
﴿أفترى على الله كذبا أم به جنة بل الذين لا يؤمنون بالآخرة﴾ [سَبإ: 8]
Muhammad Junagarhi (hum nahi keh saktay) kay khud uss ney (hi) Allah per jhoot bandh liya hai ya ussay deewangi hai bulkay (haqeeqat yeh hai) kay aakhirat per yaqeen na rakhney walay hi azab mein aur door ki gumrahi mein hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (hum nahi keh sakte) ke khud us ne (hee) Allah par jhoot baandh liya hai ya ose diwaangi hai, balke (haqiqath ye hai) ke aaqirath par yaqeen na rakhne waale hee azaab mein aur door ki gumraahi mein hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یا تو اس نے (یہ کہہ کر) اللہ پر جھوٹا بہتان لگایا ہے یا یہ دیوانہ ہے (میرا حبیب نہ مفتری ہے نہ دیوانہ) بلکہ وہ جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے وہ (کل) عذاب میں اور (آج) دُور کی گمراہی میں مبتلا ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri (یا تو) وہ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ہے، (ایسا کچھ بھی نہیں) بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور پرلے درجہ کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں |
Muhammad Taqi Usmani پتہ نہیں اس شخص نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اسے کسی طرح کا جنون لاحق ہے ؟ نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ خود عذاب میں اور پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اس نے اللہ پر جھوٹا الزام باندھا ہے یا اس میں جنون پایا جاتا ہے نہیں بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور گمراہی میں مبتلا ہیں |