Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 9 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿أَفَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَىٰ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِن نَّشَأۡ نَخۡسِفۡ بِهِمُ ٱلۡأَرۡضَ أَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَيۡهِمۡ كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّكُلِّ عَبۡدٖ مُّنِيبٖ ﴾
[سَبإ: 9]
﴿أفلم يروا إلى ما بين أيديهم وما خلفهم من السماء والأرض إن﴾ [سَبإ: 9]
Muhammad Junagarhi Kiya pus woh apnay aagay peechay aasman-o-zamin ko nahi dekh rahey? Agar hum chahayen to enhen zamin mein dhansa den ya inn per aasman kay tukray gira den yaqeenan iss mein poori daleel hai her uss banday kay liye jo (dil say) mutawajja ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya pas wo apne aage piche asmaan wa zameen ko dekh nahi rahe hai? agar hum chaahe to unhe zameen mein dhasa de ya un par asmaan ke tukde gira de, yaqinan us mein puri daleel hai, har us bandhe ke liye jo (dil se) mutawajjeh ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا انہیں نظر نہیں آتاکہ انہیں آگے اور پیچھے سے آسمان اور زمین نے گھیر رکھا ہے اگر ہم چاہیں تو دھنسا دیں انہیں زمین میں یا گرا دیں ان پر چند ٹکڑے آسمان سے در حقیقت اس میں (کھلی) نشانی ہے ہر اس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri سو کیا انہوں نے اُن (نشانیوں) کو نہیں دیکھا جو آسمان اور زمین سے اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے (انہیں گھیرے ہوئے) ہیں۔ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا اُن پر آسمان سے کچھ ٹکڑے گرا دیں، بیشک اس میں ہر اس بندے کے لئے نشانی ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani بھلا کیا ان لوگوں نے اس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو ان کے آگے بھی موجود ہیں اور ان کے پیچھے بھی۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے ان پر گرا دیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس میں ہر اس بندے کے لیے ایک نشانی ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا انہوں نے آسمان و زمین میں اپنے سامنے اور پس پشت کی چیزوں کو نہیں دیکھا ہے کہ ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان کے اوپر آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرادیں. اس میں ہر رجوع کرنے والے بندہ کے لئے قدرت کی نشانی پائی جاتی ہے |