Quran with Hindustani translation - Surah FaTir ayat 29 - فَاطِر - Page - Juz 22
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ يَتۡلُونَ كِتَٰبَ ٱللَّهِ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ سِرّٗا وَعَلَانِيَةٗ يَرۡجُونَ تِجَٰرَةٗ لَّن تَبُورَ ﴾
[فَاطِر: 29]
﴿إن الذين يتلون كتاب الله وأقاموا الصلاة وأنفقوا مما رزقناهم سرا وعلانية﴾ [فَاطِر: 29]
| Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo log kitaabullah ki tilaawath karte hai aur namaaz ki paabandi rakhte hai, aur jo kuch hum ne un ko ata farmaya hai, us mein se poshida aur elaaniya qarch karte hai, wo aisi tijaarath ke ummid waar hai jo kabhi qasaare mein na hogi |
| Muhammad Karam Shah Al Azhari بیشک جو (غورو تدبّر ) سے تلاوت کرتے ہیں اللہ کی کتاب کی اور نماز قائم کرتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں اس مال سے جو ہم نے ان کو دیا ہے راز داری سے اور اعلانیہ ، وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو ہر گز نقصان والی نہیں |
| Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں، پوشیدہ بھی اور ظاہر بھی، اور ایسی (اُخروی) تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی خسارے میں نہیں ہوگی |
| Muhammad Taqi Usmani جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں، اور جنہوں نے نماز کی پابندی کر رکھی ہے، اور ہم نے انہیں جو رزق دیا ہے اس میں سے وہ (نیک کاموں میں) خفیہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں، وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی نقصان نہیں اٹھائے گی۔ |