Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 38 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَلَا بِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۗ وَمَن يَكُنِ ٱلشَّيۡطَٰنُ لَهُۥ قَرِينٗا فَسَآءَ قَرِينٗا ﴾
[النِّسَاء: 38]
﴿والذين ينفقون أموالهم رئاء الناس ولا يؤمنون بالله ولا باليوم الآخر ومن﴾ [النِّسَاء: 38]
Muhammad Junagarhi Aur jo log apna maal logon kay dikhaway kay liye kharach kertay hain aur Allah Taalaa per aur qayamat kay din per eman nahi rakhtay aur jiss ka humnasheen aur sathi shetan ho woh bad tareen sathi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo log apna maal logo ke dikhaawe ke liye qarch karte hai aur Allah ta’ala par aur qayaamath ke din par imaan nahi rakhte aur jis ka hum nasheen aur saathi shaitaan ho,wo badh-tareen saathi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال لوگوں کو دیکھانے کے لیے اور نہیں ایمان رکھتے اللہ پر اور نہ روز قیامت پر اور وہ (بد قسمت) ہوجائے شیطان جس کا ساتھی پس وہ بہت برا ساتھی ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جو لوگ اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ یومِ آخرت پر، اور شیطان جس کا بھی ساتھی ہوگیا تو وہ برا ساتھی ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور وہ لوگ جو اپنے مال لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں، اور نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، نہ روز آخرت پر، اور شیطان جس کا ساتھی بن جائے تو وہ بدترین ساتھی ہوتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جو لوگ اپنے اموال کو لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اللہ اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ جس کا شیطان ساتھی ہوجائے وہ بدترین ساتھی ہے |