Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 8 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿رَبَّنَا وَأَدۡخِلۡهُمۡ جَنَّٰتِ عَدۡنٍ ٱلَّتِي وَعَدتَّهُمۡ وَمَن صَلَحَ مِنۡ ءَابَآئِهِمۡ وَأَزۡوَٰجِهِمۡ وَذُرِّيَّٰتِهِمۡۚ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[غَافِر: 8]
﴿ربنا وأدخلهم جنات عدن التي وعدتهم ومن صلح من آبائهم وأزواجهم وذرياتهم﴾ [غَافِر: 8]
Muhammad Junagarhi Aey humaray rab! Tu enhen hameshgi wali jannaton mein ley ja jin kay tu ney inn say wada kiya hai aur inn kay baap dadon aur biwiyon aur aulad mein say (bhi) inn (sab) ko jo nek amal hain. Yaqeenan tu to ghalib-o-ba-hikmat hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye hamaare rab! tu unhe hameshgi waali jannato mein le ja, jin ka tu ne un se waada kiya hai aur un ke baap dadaao aur biwiyo aur aulaad mein se (bhi) un (sab) jo nek amal hai, yaqinan tu, to ghaalib wa ba hikmath hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے ہمارے رب ! داخل فرما انہیں سدا بہار باغوں میں جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور جو قابل بخشش ہیں ان کے والدین ، ان کی بیویاں اور ان کی اولاد سے ۔ بیشک تو ہی سب سے زیادہ زبردست (اور) حکمت والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے ہمارے رب! اور انہیں (ہمیشہ رہنے کے لئے) جنّاتِ عدن میں داخل فرما، جن کا تُو نے اُن سے وعدہ فرما رکھا ہے اور اُن کے آباء و اجداد سے اور اُن کی بیویوں سے اور اُن کی اولاد و ذرّیت سے جو نیک ہوں (انہیں بھی اُن کے ساتھ داخل فرما)، بے شک تو ہی غالب، بڑی حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور اے پروردگار ! انہیں ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں داخل فرما۔ جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ نیز ان کے ماں باپ اور بیوی بچوں میں سے جو نیک ہوں، انہیں بھی، یقیناً تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پروردگار انہیں اور ان کے باپ داداً ازواج اور اولاد میں سے جو نیک اور صالح افراد ہیں ان کو ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل فرما جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے کہ بیشک تو سب پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے |