Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 80 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿وَلَكُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَلِتَبۡلُغُواْ عَلَيۡهَا حَاجَةٗ فِي صُدُورِكُمۡ وَعَلَيۡهَا وَعَلَى ٱلۡفُلۡكِ تُحۡمَلُونَ ﴾
[غَافِر: 80]
﴿ولكم فيها منافع ولتبلغوا عليها حاجة في صدوركم وعليها وعلى الفلك تحملون﴾ [غَافِر: 80]
Muhammad Junagarhi Aur bhi tumharay liye inn mein boht say nafay hain aur takay apnay seeno mein chupi hui hajaton ko inhi per sawari kerkay tum hasil kerlo aur inn chopayon per aur kashtiyon per sawar kiyey jatay ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur bhi tumhaare liye in mein bahuth se nafa hai aur ta ke apne sino mein chipi hoyi haajato ko unhee par sawaari kar ke tum haasil karlo aur un chau paayo par aur kashtiyo par sawaar kiye jaate ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور تمہارے لیے ان میں طرح طرح کے فائدے ہیں اور ان میں سے ایک یہ فائدہ بھی ہے کہ ان پر سوار ہو کر اس منزل تک پہنچو جو تمہارے سینوں میں ہے اور ان مویشیوں پر اور کشتیوں پر تم لدے پھرتے ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور تمہارے لئے ان میں اور بھی فوائد ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر (مزید) اُس ضرورت (کی جگہ) تک پہنچ سکو جو تمہارے سینوں میں (متعین) ہے اور (یہ کہ) تم اُن پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فائدے ہیں۔ اور ان کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمہارے دلوں میں (کہیں جانے کی) جو حاجت ہو اس تک پہنچ سکو۔ اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر اٹھا کرلے جایا جاتا ہے |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور تمہارے لئے ان میں بہت سے منافع ہیں اور اس لئے بھی کہ تم ان کے ذریعہ اپنی دلی مرادوں تک پہنچ سکو اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر سوار کیا جاتا ہے |