Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 80 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿وَلَكُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَلِتَبۡلُغُواْ عَلَيۡهَا حَاجَةٗ فِي صُدُورِكُمۡ وَعَلَيۡهَا وَعَلَى ٱلۡفُلۡكِ تُحۡمَلُونَ ﴾
[غَافِر: 80]
﴿ولكم فيها منافع ولتبلغوا عليها حاجة في صدوركم وعليها وعلى الفلك تحملون﴾ [غَافِر: 80]
Abul Ala Maududi Inke andar tumhare liye aur bhi bahut se munafe (faidey) hain, woh is kaam bhi aate hain ke tumhare dilon mein jahan jaane ki haajat ho wahan tum unpar pahunch sako, unpar bhi aur kashtiyon par bhi tum sawar kiye jatey ho |
Ahmed Ali اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنی حاجت کو پہنچو جو تمہارے سینوں میں ہے اور ان پر اور نیز کشتیوں پر تم سوارکیے جاتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تمہارے لئے ان میں (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ (کہیں جانے کی) تمہارے دلوں میں جو حاجت ہو ان پر (چڑھ کر وہاں) پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو |
Mahmood Ul Hassan اور ان میں تمکو بہت فائدے ہیں [۱۰۸] اور تاکہ پہنچو ان پر چڑھ کر کسی کام تک جو تمہارے جی میں ہو [۱۰۹] اور ان پر اور کشتیوں پر لدے پھرتے ہو [۱۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور تمہارے لئے ان میں اور بھی فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنے دلوں کی حاجت تک پہنچ سکو اور تم ان پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو۔ |