×

جب تم غنیمتیں لینے جانے لگو گے تو جھٹ سے یہ پیچھے 48:15 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-Fath ⮕ (48:15) ayat 15 in Hindustani

48:15 Surah Al-Fath ayat 15 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-Fath ayat 15 - الفَتح - Page - Juz 26

﴿سَيَقُولُ ٱلۡمُخَلَّفُونَ إِذَا ٱنطَلَقۡتُمۡ إِلَىٰ مَغَانِمَ لِتَأۡخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعۡكُمۡۖ يُرِيدُونَ أَن يُبَدِّلُواْ كَلَٰمَ ٱللَّهِۚ قُل لَّن تَتَّبِعُونَا كَذَٰلِكُمۡ قَالَ ٱللَّهُ مِن قَبۡلُۖ فَسَيَقُولُونَ بَلۡ تَحۡسُدُونَنَاۚ بَلۡ كَانُواْ لَا يَفۡقَهُونَ إِلَّا قَلِيلٗا ﴾
[الفَتح: 15]

جب تم غنیمتیں لینے جانے لگو گے تو جھٹ سے یہ پیچھے چھوڑے ہوئے لوگ کہنے لگیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے کی اجازت دیجئے، وه چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو بدل دیں آپ کہہ دیجئے! کہ اللہ تعالیٰ پہلے ہی فرما چکا ہے کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چلو گے، وه اس کا جواب دیں گے (نہیں نہیں) بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو، (اصل بات یہ ہے) کہ وه لوگ بہت ہی کم سمجھتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: سيقول المخلفون إذا انطلقتم إلى مغانم لتأخذوها ذرونا نتبعكم يريدون أن يبدلوا, باللغة الباكستانية

﴿سيقول المخلفون إذا انطلقتم إلى مغانم لتأخذوها ذرونا نتبعكم يريدون أن يبدلوا﴾ [الفَتح: 15]

Muhammad Junagarhi
Jabb tum ghanimaten lenay janay lago gay to jhat say yeh peechay choray huye log kehney lagen gay kay humen bhi apnay sath chalney ki ijazat dijiye’ woh chahtay hain kay Allah Taalaa kay kalam ko badal dein aap keh dijiye! Kay Allah Taalaa pehaly hi farma chuka hai kay tum hergiz humaray sath nahi chalo gay’ woh iss ka jawab dein gay (nahi nahi) bulkay tum hum say hasad kertay ho’ (asal baat yeh hai) kay woh log boht hi kum samjhtay hain
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
jab tum ghanimate lene jaane lagoge, to jhat se ye piche chohde hoye log kehne lagenge ke hamein bhi apne saath chalne ki ijaazath di jiye, wo chaahte hai ke Allah ta’ala ke kalaam ko badal de, aap keh dijiye! ke Allah pehle hee farma chuka hai ke tum hargiz hamaare saath nahi chaloge, wo us ka jawaab denge (nahi nahi) balke tum hum se hasadh karte ho (asal baath ye hai) ke wo log bahuth hee kam samajhte hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
کہیں گے (پہلے سفر جہاد سے) پیچھے چھوڑے جانے والے جب تم روانہ ہو گے اموال غنیمت کی طرف تاکہ تم ان پر قبضہ کر لو ، ہمیں بھی اجازت دو کہ تمہارے پیچھے پیچھے آئیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے حکم کو بدل دیں فرمائیے تم قطعاً ہمارے پیچھے نہیں آسکتے یونہی فرما دیا ہے اللہ تعالیٰ نے پہلے سے پھر وہ کہیں گے کہ (نہیں) بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو (ان کا یہ غلط خیال ہے) در حقیقت وہ (احکام الٰہی کے اسرار کو) بہت کم سمجھتے ہیں
Muhammad Tahir Ul Qadri
جب تم (خیبر کے) اَموالِ غنیمت کو حاصل کرنے کی طرف چلو گے تو (سفرِ حدیبیہ میں) پیچھے رہ جانے والے لوگ کہیں گے: ہمیں بھی اجازت دو کہ ہم تمہارے پیچھے ہو کر چلیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے فرمان کو بدل دیں۔ فرما دیجئے: تم ہرگز ہمارے پیچھے نہیں آسکتے اسی طرح اللہ نے پہلے سے فرما دیا تھا۔ سو اب وہ کہیں گے: بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو، بات یہ ہے کہ یہ لوگ (حق بات کو) بہت ہی کم سمجھتے ہیں
Muhammad Taqi Usmani
(مسلمانو) جب تم غنیمت کے مال لینے کے لیے چلو گے تو یہ (حدیبیہ کے سفر سے) پیچھے رہنے والے تم سے کہیں گے کہ : ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے دو ۔ وہ چاہیں گے کہ اللہ کی بات کو بدل دیں۔ تم کہہ دینا کہ : تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چلو گے۔ اللہ نے پہلے سے یوں ہی فرما رکھا ہے۔ اس پر وہ کہیں گے کہ : دراصل آپ لوگ ہم سے حسد رکھتے ہیں۔ نہیں ! بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ خود ہی ایسے ہیں کہ بہت کم بات سمجھتے ہیں۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
عنقریب یہ پیچھے رہ جانے والے تم سے کہیں گے جب تم مال غنیمت لینے کے لئے جانے لگو گے کہ اجازت دو ہم بھی تمہارے ساتھ چلے چلیں یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے کلام کو تبدیل کر دیں تو تم کہہ دو کہ تم لو گ ہمارے ساتھ نہیں آسکتے ہو اللہ نے یہ بات پہلے سے طے کردی ہے پھر یہ کہیں گے کہ تم لوگ ہم سے حسد رکھتے ہو حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ بات کو بہت کم سمجھ پاتے ہیں
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek