Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 13 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿فَبِمَا نَقۡضِهِم مِّيثَٰقَهُمۡ لَعَنَّٰهُمۡ وَجَعَلۡنَا قُلُوبَهُمۡ قَٰسِيَةٗۖ يُحَرِّفُونَ ٱلۡكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وَنَسُواْ حَظّٗا مِّمَّا ذُكِّرُواْ بِهِۦۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَآئِنَةٖ مِّنۡهُمۡ إِلَّا قَلِيلٗا مِّنۡهُمۡۖ فَٱعۡفُ عَنۡهُمۡ وَٱصۡفَحۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴾
[المَائدة: 13]
﴿فبما نقضهم ميثاقهم لعناهم وجعلنا قلوبهم قاسية يحرفون الكلم عن مواضعه ونسوا﴾ [المَائدة: 13]
Muhammad Junagarhi Phir unn ki ehad shikni ki waja say hum ney unn per apni laanat nazil farma di aur unn kay dil sakht ker diye kay woh kalaam ko uss ki jagah say badal daaltay hain aur jo kuch naseehat unhen ki gaee thi uss ka boht bara hissa bhula bethay unn ki aik na aik khayanat per tujhay itlaa milti hi rahey gi haan thoray say aisay nahi bhi hain pus tu unhen moaf kerta jaa aur dar guzar kerta reh be-shak Allah Taalaa ehsan kerney walon say mohabbat kerta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim phir un ke ahad shikni ki wajeh se hum ne un par apni lanath nazil farma di aur un ke dil saqth kar diye ke wo kalam ko us ki jageh se badal dalte hai aur jo kuch nasihath unhe ki gai thi us ka bahuth bada hissa bhula baite,un ki ek na ek qayaanath par tujhe ittela milti hee rahegi,haan thode se aise nahi bhi hai,pus tu unhe maf karta ja aur darguzar karta reh, be-shak Allah tala ehsan karne walo ko dosth rakhta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari تو بوجہ ان کی عہد شکنی کے ہم نے اپنی رحمت سے انھیں دور کردیا اور کردیا ان کے دلوں کو سخت وہ بدل دیتے ہیں (اللہ کے ) کلام کو اپنی اصلی جگہوں سے اور انھوں نے بھلا دیا بڑا حصہ جس کے ساتھ انھیں نصیحیت کی گی تھی اور ہمیشہ آپ آگاہ ہوتے رہیں گے ان کی خیانت پر بز چند آدمیوں کے ان سے تو معاف فرماتے رہیے ان کو اور درگزر فرمائیے بےشک اللہ تعالیٰ محبوب رکھتا ہے احسان کرنے والوں کو۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri پھر ان کی اپنی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی (یعنی وہ ہماری رحمت سے محروم ہوگئے)، اور ہم نے ان کے دلوں کو سخت کر دیا (یعنی وہ ہدایت اور اثر پذیری سے محروم ہوگئے، چنانچہ) وہ لوگ (کتابِ الٰہی کے) کلمات کو ان کے (صحیح) مقامات سے بدل دیتے ہیں اور اس (رہنمائی) کا ایک (بڑا) حصہ بھول گئے ہیں جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی، اور آپ ہمیشہ ان کی کسی نہ کسی خیانت پر مطلع ہوتے رہیں گے سوائے ان میں سے چند ایک کے (جو ایمان لا چکے ہیں) سو آپ انہیں معاف فرما دیجئے اور درگزر فرمائیے، بیشک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani پھر یہ ان کی عہد شکنی ہی تو تھی جس کی وجہ سے ہم نے ان کو اپنی رحمت سے دور کیا، اور ان کے دلوں کو سخت بنادیا۔ وہ باتوں کو اپنے موقع محل سے ہٹا دیتے ہیں۔ اور جس بات کی ان کو نصیحت کی گئی تھی اس کا ایک بڑا حصہ بھلا چکے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں کو چھوڑ کر تمہیں آئے دن ان کی کسی نہ کسی خیانت کا پتہ چلتا رہتا ہے۔ لہذا (فی الحال) انہیں معاف کردو اور درگزر سے کام لو بیشک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر ان کی عہد شکنی کی بنا پر ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت بنا دیا وہ ہمارے کلمات کو ان کی جگہ سے ہٹا دیتے ہیں اور انہوں نے ہماری یاددہانی کا اکثر حصّہ فراموش کردیا ہے اور تم ان کی خیانتوں پر برابر مطلع ہوتے رہوگے علاوہ چند افراد کے لہذا ان سے درگزر کرو اور ان کی طرف سے کنارہ کشی کرو کہ اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے |