×

تمہیں کیا ہو گیا ہے جو تم اللہ کی راه میں خرچ 57:10 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-hadid ⮕ (57:10) ayat 10 in Hindustani

57:10 Surah Al-hadid ayat 10 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-hadid ayat 10 - الحدِيد - Page - Juz 27

﴿وَمَا لَكُمۡ أَلَّا تُنفِقُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَٰثُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ لَا يَسۡتَوِي مِنكُم مَّنۡ أَنفَقَ مِن قَبۡلِ ٱلۡفَتۡحِ وَقَٰتَلَۚ أُوْلَٰٓئِكَ أَعۡظَمُ دَرَجَةٗ مِّنَ ٱلَّذِينَ أَنفَقُواْ مِنۢ بَعۡدُ وَقَٰتَلُواْۚ وَكُلّٗا وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ ﴾
[الحدِيد: 10]

تمہیں کیا ہو گیا ہے جو تم اللہ کی راه میں خرچ نہیں کرتے؟ دراصل آسمانوں اور زمینوں کی میراث کا مالک (تنہا) اللہ ہی ہے تم میں سے جن لوگوں نے فتح سے پہلے فی سبیل اللہ دیا ہے اور قتال کیا ہے وه (دوسروں کے) برابر نہیں، بلکہ ان سے بہت بڑے درجے کے ہیں جنہوں نے فتح کے بعد خیراتیں دیں اور جہاد کیے۔ ہاں بھلائی کا وعده تو اللہ تعالیٰ کاان سب سے ہے جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ خبردار ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وما لكم ألا تنفقوا في سبيل الله ولله ميراث السموات والأرض لا, باللغة الباكستانية

﴿وما لكم ألا تنفقوا في سبيل الله ولله ميراث السموات والأرض لا﴾ [الحدِيد: 10]

Muhammad Junagarhi
kertay' darasal aasmanon our zamin ke meeress ka malik (tanha) Allah hi hai tum main say jin logo ney fatah say pehlay fi subilillah diya hai our qitaal kiya hai woh (doosron kay) barabar nahi bulkay unn say boht baray darjay kay hain jinhon nay fatah kay baad kheyraaten den our jahad kiyey haan bhalaee ka wada to Allah taalaaka unn sab say hai jo kuch tum ker rahey ho uss say Allah khabardaarhai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
tumhe kya ho gaya hai jo tum Allah ki raah mein qarch nahi karte? dar asl asmaano aur zameeno ki miraas ka maalik (tanha) Allah hee hai, tum mein se jin logo ne fateh se pehle fi sabilillah diya hai aur qitaal kiya hai wo (dosro ke) baraabar nahi, balke un se bahuth bade darje ke hai, jinhone fateh ke baadh qairaate di aur jihaad kiye, haan bhalaayi ka waada to Allah ta’ala ka un sab se hai, jo kuch tum kar rahe ho, us se Allah qabardaar hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
آخرتمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم خرچ نہیں کرتے (اپنے مال) راہ خدا میں حالانکہ اللہ تعالیٰ ہی آسمانوں اور زمین کا وارث ہے تم میں سے کوئی برابر نہیں کرسکتا ان کی جنہوں نے فتح مکہ سے پہلے (راہ خدا میں) مال خرچ کیا اور جنگ کی ان کا درجہ بہت بڑا ہے ان سے جنہوں نے فتح مکہ کے بعد مال خرچ کیا اور جنگ کی۔ (ویسے تو) سب کے ساتھ اللہ نے وعدہ کیا ہے بھلائی کا۔ اور اللہ تعالیٰ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے بخوبی خبردار ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالاں کہ آسمانوں اور زمین کی ساری ملکیت اللہ ہی کی ہے (تم فقط اس مالک کے نائب ہو)، تم میں سے جن لوگوں نے فتحِ (مکّہ) سے پہلے (اللہ کی راہ میں اپنا مال) خرچ کیا اور (حق کے لیے) قتال کیا وہ (اور تم) برابر نہیں ہوسکتے، وہ اُن لوگوں سے درجہ میں بہت بلند ہیں جنہوں نے بعد میں مال خرچ کیا ہے، اور قتال کیا ہے، مگر اللہ نے حسنِ آخرت (یعنی جنت) کا وعدہ سب سے فرما دیا ہے، اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اُن سے خوب آگاہ ہے
Muhammad Taqi Usmani
اور تمہارے لیے کونسی وجہ ہے کہ تم اللہ کے راستے میں خرچ نہ کرو، حالانکہ آسمانوں اور زمین کی ساری میراث اللہ ہی کے لیے ہے۔ تم میں سے جنہوں نے (مکہ کی) فتح سے پہلے خرچ کیا، اور لڑائی لڑی، وہ (بعد والوں کے) برابر نہیں ہیں۔ وہ درجے میں ان لوگوں سے بڑھے ہوئے ہیں جنہوں نے (فتح مکہ کے) بعد خرچ کیا، اور لڑائی لڑی۔ یوں اللہ نے بھلائی کا وعدہ ان سب سے کر رکھا ہے، اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم راہ هخدا میں خرچ نہیں کرتے ہو جب کہ آسمان و زمین کی وراثت اسی کے لئے ہے اور تم میں سے فتح سے پہلے انفاق کرنے والا اور جہاد کرنے والا اس کے جیسا نہیں ہوسکتا ہے جو فتح کے بعد انفاق اور جہاد کرے - پہلے جہاد کرنے والے کا درجہ بہت بلند ہے اگرچہ خدا نے سب سے نیکی کا وعدہ کیا ہے اور وہ تمہارے جملہ اعمال سے باخبر ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek