Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mujadilah ayat 2 - المُجَادلة - Page - Juz 28
﴿ٱلَّذِينَ يُظَٰهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَآئِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَٰتِهِمۡۖ إِنۡ أُمَّهَٰتُهُمۡ إِلَّا ٱلَّٰٓـِٔي وَلَدۡنَهُمۡۚ وَإِنَّهُمۡ لَيَقُولُونَ مُنكَرٗا مِّنَ ٱلۡقَوۡلِ وَزُورٗاۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٞ ﴾
[المُجَادلة: 2]
﴿الذين يظاهرون منكم من نسائهم ما هن أمهاتهم إن أمهاتهم إلا اللائي﴾ [المُجَادلة: 2]
Muhammad Junagarhi Tum mein say jo log apni biwiyon say zahaar kertay hain (yani unhen maa keh bethtay hain) woh dar asal unn ki maayen nahi bann jatin unn ki maayen to wohi hain jin kay batan say woh peda huye yaqeenan yeh log aik na maqool aur jhooti baat kehtay hain be-shak Allah Taalaa moaf kerney wala aur bakshney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tum mein se jo log apni biwiyo se zihaar1 karte hai (yaani unhe maa keh baithte hai) wo dar asl un ki maaye nahi ban jaati, un ki maaye to wahi hai jin ke batan se wo payda hoye, yaqinan ye log ek na maqool aur jhooti baath kehte hai, beshak Allah ta’ala maaf karne waala aur baqshne waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو لوگ تم میں سے ظہار کرتے ہیں اپنی بیویوں سے وہ ان کی مائیں نہیں ہیں۔ نہیں ہیں ان کی مائیں بجز ان کے جنہوں نے انہیں جنا ہے بےشک یہ لوگ کہتے ہیں بہت بری بات اور جھوٹ ۔ اور بلا شبہ اللہ تعالیٰ بہت درگز فرمانے والا، بہت بخشنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظِہار کر بیٹھتے ہیں (یعنی یہ کہہ بیٹھتے ہیں کہ تم مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہو)، تو (یہ کہنے سے) وہ اُن کی مائیں نہیں (ہوجاتیں)، اُن کی مائیں تو صرف وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جَنا ہے، اور بیشک وہ لوگ بری اور جھوٹی بات کہتے ہیں، اور بیشک اللہ ضرور درگزر فرمانے والا بڑا بخشنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں (ان کے اس عمل سے) وہ بیویاں ان کی مائیں نہیں ہوجاتیں۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایسی بات کہتے ہیں جو بہت بری ہے، اور جھوٹ ہے۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا، بہت بخشنے والا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو لوگ اپنی عورتوں سے ظہار کرتے ہیں ان کی عورتیں ان کی مائیں نہیں ہیں - مائیں تو صرف وہ عورتیں ہیں جنہوں نے پیدا کیا ہے .اور یہ لوگ یقینا بہت بفِی اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور اللہ بہت معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے |