Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mujadilah ayat 6 - المُجَادلة - Page - Juz 28
﴿يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعٗا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓاْۚ أَحۡصَىٰهُ ٱللَّهُ وَنَسُوهُۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ ﴾
[المُجَادلة: 6]
﴿يوم يبعثهم الله جميعا فينبئهم بما عملوا أحصاه الله ونسوه والله على﴾ [المُجَادلة: 6]
Muhammad Junagarhi Jiss din Allah Taalaa inn sab ko uthaye ga phir enhen unn kay kiye huye aemaal say aagah keray ga jissay Allah ney shumar ker rakha hai aur jissay yeh bhool gaye thay aur Allah Taalaa her cheez say waqif hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jis din Allah ta’ala un sab ko uthayega, phir unhe un ke kiye hoye amal se agaah karega, jise Allah ne shumaar rakha hai aur jise ye bhool gaye thein aur Allah ta’ala har cheez se waaqif hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (یاد کرو) جس روز اللہ تعالی ان سب کو زندہ کرے گا پھر انہیں آگاہ کرے گا جو کچھ انہوں نے کیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے اعما ل کو گن رکھا ہے اور وہ بھلا چکے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر شاہد ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri جس دن اللہ ان سب لوگوں کو (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے گا پھر انہیں اُن کے اعمال سے آگاہ فرمائے گا، اللہ نے (ان کے) ہر عمل کو شمار کر رکھا ہے حالانکہ وہ اسے بھول (بھی) چکے ہیں، اور اللہ ہر چیز پر مطّلع (اور آگاہ) ہے |
Muhammad Taqi Usmani اس دن جب اللہ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا، پھر انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔ اللہ نے اسے گن گن کر محفوظ رکھا ہے، اور یہ اسے بھول گئے ہیں۔ اور اللہ ہر چیز کا گواہ ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جس دن خدا سب کو زندہ کرے گا اور انہیں ان کے اعمال سے باخبر کرے گا جسے اس نے محفوظ کر رکھا ہے اور ان لوگوں نے خود اِھلادیا ہے اور اللہ ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے |