Quran with Urdu translation - Surah Al-Mujadilah ayat 6 - المُجَادلة - Page - Juz 28
﴿يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعٗا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓاْۚ أَحۡصَىٰهُ ٱللَّهُ وَنَسُوهُۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ ﴾
[المُجَادلة: 6]
﴿يوم يبعثهم الله جميعا فينبئهم بما عملوا أحصاه الله ونسوه والله على﴾ [المُجَادلة: 6]
Abul Ala Maududi Us din (yeh zillat ka azaab hona hai) jab Allah in sabko phir se zinda karke uthayega aur inhein bata dega ke woh kya kuch karke aaye hain. Woh bhool gaye hain magar Allah ne in sabka kiya dhara gin gin kar mehfooz kar rakkha hai. Aur Allah ek ek cheez par shahid (witness) hai |
Ahmed Ali جس دن ان سب کو الله قبروں سے اٹھائے گا پھر ان کو بتائے گا کہ وہ کیا کرتے تھے جس کو الله نے یاد رکھا ہے اور وہ بھول گئے ہیں اور الله کے سامنے ہر چیز موجود ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan جس دن کہ اٹھائے گا اللہ ان سب کو پھر جتلائے گا اُنکو اُنکے کئے کام [۱۲] اللہ نے وہ سب گن رکھی ہیں اور وہ بھول گئے اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز [۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi جس دن اللہ ان سب کو زندہ کر کے اٹھائے گا تو انہیں بتائے گا جو کچھ انہوں نے کیا تھا اللہ نے تو (ان کے اعمال کو) محفوظ رکھا مگر وہ بھول گئے اور اللہ ہر چیز پر شاہد ہے۔ |