Quran with Hindustani translation - Surah Al-hashr ayat 12 - الحَشر - Page - Juz 28
﴿لَئِنۡ أُخۡرِجُواْ لَا يَخۡرُجُونَ مَعَهُمۡ وَلَئِن قُوتِلُواْ لَا يَنصُرُونَهُمۡ وَلَئِن نَّصَرُوهُمۡ لَيُوَلُّنَّ ٱلۡأَدۡبَٰرَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ ﴾
[الحَشر: 12]
﴿لئن أخرجوا لا يخرجون معهم ولئن قوتلوا لا ينصرونهم ولئن نصروهم ليولن﴾ [الحَشر: 12]
Muhammad Junagarhi Agar woh jila watan kiye gaye to yeh unn kay sath na jayen gay aur agar inn say jang ki gaee yeh inn ki madad (bhi) na keren gay aur agar (bil farz) madad per aa bhi gaye to peeth pher ker (bhaag kharay) hon gay phir madad na kiye jayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim agar wo jila watan kiye gaye, to ye un ke saath na jayenge aur agar un se jang ki gayi to ye un ki madad (bhi) na karenge aur agar (bil farz) madad par aa bhi gaye to peet pher kar (bhaag khade) honge, phir madad na kiye jayenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (سن لو!) اگر یہودیوں کو نکالا گیا تو یہ نہیں نکلیں گے ان کے ساتھ اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر (جی کڑا کر کے) انہوں نے ان کی مدد کی تو یقیناً پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے ۔ پھر ان کی مدد نہ کی جائے گی |
Muhammad Tahir Ul Qadri اگر وہ (شر پسند یہود مدینے سے) نکال دیے گئے تو یہ (منافقین) اُن کے ساتھ (کبھی) نہیں نکلیں گے، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی مدد نہیں کریں گے، اور اگر انہوں نے اُن کی مدد کی (بھی) تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے، پھر اُن کی مدد (کہیں سے) نہ ہوسکے گی |
Muhammad Taqi Usmani یہ پکی بات ہے کہ اگر ان (اہل کتاب) کو نکالا گیا تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے، اور اگر بالفرض ان کی مدد کی بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے، پھر ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ اگر نکال بھی دیئے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ہرگز ان کی مدد نہ کریں گے اور اگر مدد بھی کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کی کوئی مدد کرنے والا نہ ہوگا |