Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 159 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ فَرَّقُواْ دِينَهُمۡ وَكَانُواْ شِيَعٗا لَّسۡتَ مِنۡهُمۡ فِي شَيۡءٍۚ إِنَّمَآ أَمۡرُهُمۡ إِلَى ٱللَّهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ ﴾
[الأنعَام: 159]
﴿إن الذين فرقوا دينهم وكانوا شيعا لست منهم في شيء إنما أمرهم﴾ [الأنعَام: 159]
Muhammad Junagarhi Be-shak jin logon ney apney deen ko juda juda ker diya aur giroh giroh bann gaye aap ka unn say koi talluq nahi bus unn ka moamla Allah Taalaa kay hawalay hai. Phir inn ko inn ka kiya hua jatla den gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim beshak jin logo ne apne deen ko juda juda kar diya aur gruh gruh ban gaye aap ka un se koyi talluq nahi, bas un ka maamla Allah ta’ala ke hawaale hai, phir un ko un ka kya hoa jatla denge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بے شک وہ جنھوں نے تفرقہ ڈالا اپنے دین میں اور ہوگئے کئی گروہ ( اے محبوب (صلی اللہ علیہ وسلم) !) نہیں ہے آپ کا ان سے کوئی علاقہ۔ ان کا معاملہ صرف اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہ بتائے گا انھیں جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک جن لوگوں نے (جدا جدا راہیں نکال کر) اپنے دین کو پارہ پارہ کر دیا اور وہ (مختلف) فرقوں میں بٹ گئے، آپ کسی چیز میں ان کے (تعلق دار اور ذمہ دار) نہیں ہیں، بس ان کا معاملہ اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہ انہیں ان کاموں سے آگاہ فرما دے گا جو وہ کیا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) یقین جانو کہ جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ پیدا کیا ہے، اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں، ان سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا معاملہ تو اللہ کے حوالے ہے۔ پھر وہ انہیں جتلائے گا کہ کیا کچھ کرتے رہے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ پیدا کیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ان سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے -ان کا معاملہ خدا کے حوالے ہے پھر وہ انہیں ان کے اعمال کے بارے میں باخبر کرے گا |