Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mumtahanah ayat 7 - المُمتَحنَة - Page - Juz 28
﴿۞ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَجۡعَلَ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَ ٱلَّذِينَ عَادَيۡتُم مِّنۡهُم مَّوَدَّةٗۚ وَٱللَّهُ قَدِيرٞۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[المُمتَحنَة: 7]
﴿عسى الله أن يجعل بينكم وبين الذين عاديتم منهم مودة والله قدير﴾ [المُمتَحنَة: 7]
Muhammad Junagarhi Kiya ajab hai kay un qarib hi Allah Taalaa tum mein aur tumharay dushmanon mein mohabbat peda ker dey. Allah ko sab qudraten hain aur Allah (bara) ghafoor raheem hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya ajab ke an-qareeb hee Allah ta’ala tum mein aur tumhaare dushmano mein muhabbath payda karde, Allah ko sab khudrate hai aur Allah (bada) ghafoor wa raheem hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یقیناً اللہ پیدا فرمادے گا تمہارے درمیان اور ان کے درمیان جن سے تم ( اس کی رضا کے لیے) دشمنی رکھتے ہو محبت۔ اور اللہ تعالیٰ بڑی قدرت والا ہے اور اللہ تعالی غفور رحیم ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri عجب نہیں کہ اللہ تمہارے اور اُن میں سے بعض لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہے (کسی وقت بعد میں) دوستی پیدا کر دے، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے |
Muhammad Taqi Usmani کچھ بعید نہیں ہے کہ اللہ تمہارے اور جن لوگوں سے تمہاری دشمنی ہے، ان کے درمیان دوستی پیدا کردے، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے، اور اللہ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi قریب ہے کہ خدا تمہارے اور جن سے تم نے دشمنی کی ہے ان کے درمیان دوستی قرار دے دے کہ وہ صاحب هقدرت ہے اور بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے |