Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mumtahanah ayat 9 - المُمتَحنَة - Page - Juz 28
﴿إِنَّمَا يَنۡهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَٰتَلُوكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَأَخۡرَجُوكُم مِّن دِيَٰرِكُمۡ وَظَٰهَرُواْ عَلَىٰٓ إِخۡرَاجِكُمۡ أَن تَوَلَّوۡهُمۡۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمۡ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ ﴾
[المُمتَحنَة: 9]
﴿إنما ينهاكم الله عن الذين قاتلوكم في الدين وأخرجوكم من دياركم وظاهروا﴾ [المُمتَحنَة: 9]
Muhammad Junagarhi Allah Taalaa tumhen sirf unn logon ki mohabbat say rokta hai jinhon ney tum say deen kay baray mein laraiyan laren aur tumhen des nikalay diye aur des nikala denay walon ki madad ki jo log aisay kuffaar say mohabbat keren woh (qata’an) zalim hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah ta’ala tumhe sirf un logo ki muhabbath se rokta hai, jinhone tum se deen ke baare mein ladaiya ladi aur tumhe desh nikaale diye aur desh nikaal dene waalo ki madad ki, jo log aise kuffaar se muhabbath kare, wo (qat’an) zaalim hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اللہ تمہیں صرف ان لوگوں سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا یا مدد دی تمہارے نکالنے میں کہ تم انہیں دوست بناؤ اور جو انہیں دوست بناتے ہیں تو وہی (اپنے آپ پر) ظلم توڑتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اللہ تو محض تمہیں ایسے لوگوں سے دوستی کرنے سے منع فرماتا ہے جنہوں نے تم سے دین (کے بارے) میں جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں (یعنی وطن) سے نکالا اور تمہارے باہر نکالے جانے پر (تمہارے دشمنوں کی) مدد کی۔ اور جو شخص اُن سے دوستی کرے گا تو وہی لوگ ظالم ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اللہ تو تمہیں اس بات سے منع کرتا ہے کہ جن لوگوں نے تمہارے ساتھ دین کے معاملے میں جنگ کی ہے، اور تمہیں اپنے گھروں سے نکالا ہے، اور تمہیں نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے، تم ان سے دوستی رکھو۔ اور جو لوگ ان سے دوستی رکھیں گے، وہ ظالم ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ تمہیں صرف ان لوگوں سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین میں جنگ کی ہے اور تمہیں وطن سے نکال باہر کیا ہے اور تمہارے نکالنے پر دشمنوں کی مدد کی ہے کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کرے گا وہ یقینا ظالم ہوگا |