Quran with Hindustani translation - Surah Al-Jumu‘ah ayat 8 - الجُمعَة - Page - Juz 28
﴿قُلۡ إِنَّ ٱلۡمَوۡتَ ٱلَّذِي تَفِرُّونَ مِنۡهُ فَإِنَّهُۥ مُلَٰقِيكُمۡۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[الجُمعَة: 8]
﴿قل إن الموت الذي تفرون منه فإنه ملاقيكم ثم تردون إلى عالم﴾ [الجُمعَة: 8]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye kay jiss maut say tum bhagtay phirtay ho woh to tumhen phonch ker rahey gi pohir tum sab chupay khulay kay jannay walay (Allah) ki taraf lotaye jao gay aur woh tumhen tumharay kiye huye tamam kaam batla dey ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh dijiye! ke jis mauth se tum bhaagte phirte ho, wo to tumhe pahonch kar rahegi, phir tum sab chupe khule ke jaanne waale (Allah) ki taraf lautaaye jaoge aur wo tumhe tumhaari kiye hoye tamaam kaam bathla dega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ (انہیں) فرمائیے یقیناً وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ ضرور تمہیں مل کر رہے گی پھر لو ٹا دیاجائے گا تمہیں اس کی طرف جو جاننے والا ہے ہر چھپے اور ظاہر کو پس وہ آگاہ کرے گا تمہیں ان ( اعمال) سے جو تم کیا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ ضرور تمہیں ملنے والی ہے پھر تم ہر پوشیدہ و ظاہر چیز کو جاننے والے (رب) کی طرف لوٹائے جاؤ گے، سو وہ تمہیں آگاہ کر دے گا جو کچھ تم کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani کہو کہ : جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تم سے آملنے والی ہے، پھر تمہیں اس (اللہ) کی طرف لوٹایا جائے گا جسے تمام پوشیدہ اور کھلی ہوئی باتوں کا پورا علم ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کیا کرتے تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi آپ کہہ دیجئے کہ تم جس موت سے فرار کررہے ہو وہ خود تم سے ملاقات کرنے والی ہے اس کے بعد تم اس کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے جو حاضر و غائب سب کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں باخبر کرے گا کہ تم وار دنیا میں کیا کررہے تھے |