Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 50 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ يَتَوَفَّى ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ يَضۡرِبُونَ وُجُوهَهُمۡ وَأَدۡبَٰرَهُمۡ وَذُوقُواْ عَذَابَ ٱلۡحَرِيقِ ﴾
[الأنفَال: 50]
﴿ولو ترى إذ يتوفى الذين كفروا الملائكة يضربون وجوههم وأدبارهم وذوقوا عذاب﴾ [الأنفَال: 50]
Muhammad Junagarhi Kaash kay tu dekhta jabkay farishtay kafiron ki rooh qabz kertay hain unn kay mun aur sareenon per maar maartay hain (aur kehtay hain) tum jalney ka maza chakho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kash ke tuh dekhta jab ke farishte kafiro ki roh qabz karte hai un ke muh par aur surino15 par maar marte hai (aur kehte hai) tum jalne ka azaab chako |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (اے مخاطب!) اگر تو دیکھے جب جان نکالتے ہیں کافرورں کی فرشتے (اور) مارتے ہیں ان کے چہروں اور پشتوں پر اور (کہتے ہیں اب ) چکھو آگ کا عذاب۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر آپ (وہ منظر) دیکھیں (تو بڑا تعجب کریں) جب فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے ہیں وہ ان کے چہروں اور ان کی پشتوں پر (ہتھوڑے) مارتے جاتے ہیں اور (کہتے ہیں کہ دوزخ کی) آگ کا عذاب چکھ لو |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر تم دیکھتے (تو وہ عجیب منظر تھا) جب فرشتے ان کافروں کی روح قبض کر رہے تھے، ان کے چہروں اور پشت پر مارتے جاتے تھے (اور کہتے جاتے تھے کہ) اب جلنے کے عذاب کا مزہ (بھی) چکھنا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کاش تم دیکھتے کہ جب فرشتے ان کی جان نکال رہے تھے اور ان کے منہ اور پیٹھ پر مارتے جاتے تھے کہ اب جہنّم کا مزہ چکھو |