Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 56 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿ٱلَّذِينَ عَٰهَدتَّ مِنۡهُمۡ ثُمَّ يَنقُضُونَ عَهۡدَهُمۡ فِي كُلِّ مَرَّةٖ وَهُمۡ لَا يَتَّقُونَ ﴾
[الأنفَال: 56]
﴿الذين عاهدت منهم ثم ينقضون عهدهم في كل مرة وهم لا يتقون﴾ [الأنفَال: 56]
Muhammad Junagarhi Jin say aap ney ehad-o-paymaan ker liya phir bhi woh apney ehad-o-paymaan ko her martaba tor detay hain aur bilkul perhez nahi kertay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jin se aap ne ehado paiman kar liya,phir bhi wo apne ehado paimaan ko tud dete hai aur bilkul parhez nahi karte |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ جن سے (کئی بار) آپ نے معاہدہ کیا ۔ پھر وہ توڑتے رہے اپنا عہد ہر بار اور وہ (عہد شکنی سے) ذر ا نہیں پرہیز کرتے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہ (بنو نضیر اور بنو قریظہ کے وہ) لوگ ہیں جن سے آپ نے (بارہا باہمی امن اور ریاستی حفاظت کا) عہد لیا، پھر وہ ہر بار (کفار مکہ کی مدینہ پر جارحیت کے دوران انہیں جنگی ساز و سامان اور معلومات کی فراہمی کے ذریعے) اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ (اس برائی سے) نہیں بچتے |
Muhammad Taqi Usmani یہ لوگ وہ ہیں جن سے تم نے عہد لے رکھا ہے، اس کے باوجود یہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں اور ذرا نہیں ڈرتے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جن سے آپ نے عہد لیا اور اس کے بعد وہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں اور خدا کا خوف نہیں کرتے |