Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anfal ayat 70 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّمَن فِيٓ أَيۡدِيكُم مِّنَ ٱلۡأَسۡرَىٰٓ إِن يَعۡلَمِ ٱللَّهُ فِي قُلُوبِكُمۡ خَيۡرٗا يُؤۡتِكُمۡ خَيۡرٗا مِّمَّآ أُخِذَ مِنكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[الأنفَال: 70]
﴿ياأيها النبي قل لمن في أيديكم من الأسرى إن يعلم الله في﴾ [الأنفَال: 70]
Muhammad Junagarhi Aey nabi apney haath talay kay qaidiyon say keh do kay agar Allah Taalaa tumharay dilon mein nek niyati dekhay ga to jo kuch tum say liya gaya hai uss say behtar tumhen dey ga aur phir gunah bhi moaf farmaye ga aur Allah bakhshney wala meharban hai hi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ae Nabi! apne haath-ta-le19 ke qaidiyo se kehdo ke agar Allah tala tumhare dilo mein nek niyyati dekhega tuh jo kuch tum se liya gaya hai us se behtar tumhe dega aur phir gunah bhi maf farmaega aur Allah baqshne wala meherban hai hee |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے نبی (کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) ) آپ فرمائیے ان قیدیوں سے جو تمھارے قبضہ میں ہیں۔ اگر جا ن لی اللہ تعالیٰ نے تمھارے دلوں مین کوئی خوبی تو عطا فرمائے گا تمھیں بہتر اس سے جو لیا گیا ہے تم سے اور بخشے گا تمھارے (قصور) اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے نبی! آپ ان سے جو آپ کے ہاتھوں میں قیدی ہیں فرما دیجئے: اگر اللہ نے تمہارے دلوں میں بھلائی جان لی تو تمہیں اس (مال) سے بہتر عطا فرمائے گا جو (فدیہ میں) تم سے لیا جا چکا ہے اور تمہیں بخش دے گا، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے |
Muhammad Taqi Usmani اے نبی ! تم لوگوں کے ہاتھوں میں جو قیدی ہیں (اور جنہوں نے مسلمان ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے) ان سے کہہ دو کہ : اگر اللہ تمہارے دلوں میں بھلائی دیکھے گا جو مال تم سے (فدیہ میں) لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں دیدے گا اور تمہاری بخشش کردے گا، اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اے پیغمبر اپنے ہاتھ کے قیدیوں سے کہہ دیجئے کہ اگر خدا تمہارے دلوں میں نیکی دیکھے گا تو جو مال تم سے لے لیا گیا ہے اس سے بہتر نیکی تمہیں عطا کردے گا اور تمہیں معاف کردے گا کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے |