Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 26 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿ثُمَّ أَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَعَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودٗا لَّمۡ تَرَوۡهَا وَعَذَّبَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ وَذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴾
[التوبَة: 26]
﴿ثم أنـزل الله سكينته على رسوله وعلى المؤمنين وأنـزل جنودا لم تروها﴾ [التوبَة: 26]
Muhammad Junagarhi Phir Allah ney apni taraf ki taskeen apney nabi per aur mominon per utari aur apney woh lashkar bhejay jinhen tum dekh nahi rahey thay aur kafiron ko poori saza di. Inn kuffaar kay yehi badla tha |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim phir Allah ne apni taraf ki taskin apne nabi par aur momino par utari aur apne wo lashkar bheje jinhe tum dekh nahi rahe thein aur kafiro ko pori saza di,un kuffar ka yahi badla tha |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پھر رحمت سے توجہ فرمائے گا اللہ تعالیٰ اس کے بعد جس پر چاہے گا اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri پھر اللہ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور ایمان والوں پر اپنی تسکین (رحمت) نازل فرمائی اور اس نے (ملائکہ کے ایسے) لشکر اتارے جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے ان لوگوں کو عذاب دیا جو کفر کر رہے تھے، اور یہی کافروں کی سزا ہے |
Muhammad Taqi Usmani پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل کی اور ایسے لشکر اتارے جو تمہیں نظر نہیں آئے، اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا تھا، اللہ نے ان کو سزا دی، اور ایسے کافروں کا یہی بدلہ ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر اس کے بعد خدا نے اپنے رسول اور صاحبان هایمان پر سکون نازل کیا اور وہ لشکر بھیجے جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور کفر اختیار کرنے والوں پر عذاب نازل کیا یہی کافرین کی جزا اور ان کا انجام ہے |