Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 64 - يُونس - Page - Juz 11
﴿لَهُمُ ٱلۡبُشۡرَىٰ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِۚ لَا تَبۡدِيلَ لِكَلِمَٰتِ ٱللَّهِۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ ﴾
[يُونس: 64]
﴿لهم البشرى في الحياة الدنيا وفي الآخرة لا تبديل لكلمات الله ذلك﴾ [يُونس: 64]
Abul Ala Maududi Duniya aur aakhirat dono zindagiyon mein unke liye basharat (khush-khabri) hi basharat hai. Allah ki baatein badal nahin sakti. Yahi badi kamiyabi hai |
Ahmed Ali ان کے لیے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے الله کی باتوں میں تبدیلی نہیں ہوتی یہی بڑی کامیابی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ خدا کی باتیں بدلتی نہیں۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے |
Mahmood Ul Hassan ان کے لئے ہے خوشخبری دنیا کی زندگانی میں اور آخرت میں [۹۳] بدلتی نہیں اللہ کی باتیں[۹۴] یہی ہے بڑی کامیابی |
Muhammad Hussain Najafi ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کے کلمات میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی یہی بڑی کامیابی ہے۔ |