×

مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو 11:70 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Hud ⮕ (11:70) ayat 70 in Urdu

11:70 Surah Hud ayat 70 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 70 - هُود - Page - Juz 12

﴿فَلَمَّا رَءَآ أَيۡدِيَهُمۡ لَا تَصِلُ إِلَيۡهِ نَكِرَهُمۡ وَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةٗۚ قَالُواْ لَا تَخَفۡ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمِ لُوطٖ ﴾
[هُود: 70]

مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہو گیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا اُنہوں نے کہا "ڈرو نہیں، ہم تو لوطؑ کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: فلما رأى أيديهم لا تصل إليه نكرهم وأوجس منهم خيفة قالوا لا, باللغة الأوردية

﴿فلما رأى أيديهم لا تصل إليه نكرهم وأوجس منهم خيفة قالوا لا﴾ [هُود: 70]

Abul Ala Maududi
Magar jab dekha ke unke haath khane par nahin badhte to woh unse mushtaba (mistrusted them) ho gaya aur dil mein unse khauf mehsoos karne laga. Unhon ne kaha “daro nahin, hum to Lut ki qaum ki taraf bheje gaye hain”
Ahmed Ali
پھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس تک نہیں پہنچتے تو انہیں اجنبی سمجھا اوران سے ڈرا انہوں نے کہا خوف نہ کرو ہم تو لوط کی قوم کی طرف بھیجحے گئے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں جاتے (یعنی وہ کھانا نہیں کھاتے) تو ان کو اجنبی سمجھ کر دل میں خوف کیا۔ (فرشتوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیے، ہم قوم لوط کی طرف (ان کے ہلاک کرنے کو) بھیجے گئے ہیں
Mahmood Ul Hassan
پھر جب دیکھا ان کے ہاتھ نہیں آتے کھانے پر تو کھٹکا اور دل میں ان سے ڈرا [۹۷] وہ بولے مت ڈر ہم بھیجے ہوئے آئے ہیں طرف قوم لوط کی [۹۸]
Muhammad Hussain Najafi
مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس (کھانے) کی طرف نہیں بڑھ رہے تو انہیں اجنبی خیال کیا اور دل ہی دل میں ان سے خوف محسوس کیا۔ انہوں نے کہا آپ ڈریں نہیں۔ ہم تو (اللہ کی طرف سے) قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek