Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 9 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَلَئِنۡ أَذَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ مِنَّا رَحۡمَةٗ ثُمَّ نَزَعۡنَٰهَا مِنۡهُ إِنَّهُۥ لَيَـُٔوسٞ كَفُورٞ ﴾
[هُود: 9]
﴿ولئن أذقنا الإنسان منا رحمة ثم نـزعناها منه إنه ليئوس كفور﴾ [هُود: 9]
Abul Ala Maududi Agar kabhi hum Insaan ko apni rehmat se nawazne ke baad phir ussey mehroom kardete hain to woh mayous hota hai aur nashukri karne lagta hai |
Ahmed Ali اور اگر ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھا کر پھر اس سے چھین لیتے ہیں تو وہ ناامید ناشکرا ہو جاتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر ہم انسان کو اپنے پاس سے نعمت بخشیں پھر اس سے اس کو چھین لیں تو ناامید (اور) ناشکرا (ہوجاتا) ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اگر ہم چکھا دیں آدمی کو اپنی طرف سے رحمت پھر وہ چھین لیں اس سے تو وہ ناامید ناشکر ہوتا ہے [۱۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھائیں (کسی نعمت سے نوازیں) اور پھر اسے اس سے چھین لیں تو وہ بڑا مایوس اور بڑا ناشکرا ہو جاتا ہے۔ |