×

شہر کی عورتیں آپس میں چرچا کرنے لگیں کہ "عزیز کی بیوی 12:30 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Yusuf ⮕ (12:30) ayat 30 in Urdu

12:30 Surah Yusuf ayat 30 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 30 - يُوسُف - Page - Juz 12

﴿۞ وَقَالَ نِسۡوَةٞ فِي ٱلۡمَدِينَةِ ٱمۡرَأَتُ ٱلۡعَزِيزِ تُرَٰوِدُ فَتَىٰهَا عَن نَّفۡسِهِۦۖ قَدۡ شَغَفَهَا حُبًّاۖ إِنَّا لَنَرَىٰهَا فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴾
[يُوسُف: 30]

شہر کی عورتیں آپس میں چرچا کرنے لگیں کہ "عزیز کی بیوی اپنے نوجوان غلام کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، محبت نے اس کو بے قابو کر رکھا ہے، ہمارے نزدیک تو وہ صریح غلطی کر رہی ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وقال نسوة في المدينة امرأة العزيز تراود فتاها عن نفسه قد شغفها, باللغة الأوردية

﴿وقال نسوة في المدينة امرأة العزيز تراود فتاها عن نفسه قد شغفها﴾ [يُوسُف: 30]

Abul Ala Maududi
Shehar ki auratein aapas mein charcha karne lagi ke “azeez ki biwi apne naujawan ghulaam ke peechey padi hui hai, muhabbat ne usko be-qaabu kar rakkha hai. Hamare nazdeek to woh sareeh galati kar rahi hai”
Ahmed Ali
اورعوتوں نے شہر میں چرچا کیا کہ عزیز کی عورت اپنے غلام کو چاہتی ہے بے شک اس کی محبت میں فریفتہ ہوگئی ہے ہم تو اسے صریح غلطی پر دیکھتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور شہر میں عورتیں گفتگوئیں کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے۔ اور اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرگئی ہے۔ ہم دیکھتی ہیں کہ وہ صریح گمراہی میں ہے
Mahmood Ul Hassan
اور کہنے لگیں عورتیں اس شہر میں عزیز کی عورت خواہش کرتی ہے اپنے غلام سے اسکے جی کو فریفتہ ہو گیا اس کا دل اسکی محبت میں ہم تو دیکھتے ہیں اسکو صریح خطا پر [۴۵]
Muhammad Hussain Najafi
پھر (جب اس واقعہ کا چرچا ہوا تو) شہر کی عورتیں کہنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے نوجوان پر اپنی مطلب براری کے لئے ڈورے ڈال رہی ہے اس کی محبت اس کے دل کی گہرائیوں میں اتر گئی ہے ہم تو اسے صریح غلطی میں مبتلا دیکھتی ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek