Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 77 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿۞ قَالُوٓاْ إِن يَسۡرِقۡ فَقَدۡ سَرَقَ أَخٞ لَّهُۥ مِن قَبۡلُۚ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِي نَفۡسِهِۦ وَلَمۡ يُبۡدِهَا لَهُمۡۚ قَالَ أَنتُمۡ شَرّٞ مَّكَانٗاۖ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا تَصِفُونَ ﴾
[يُوسُف: 77]
﴿قالوا إن يسرق فقد سرق أخ له من قبل فأسرها يوسف في﴾ [يُوسُف: 77]
Abul Ala Maududi Un bhaiyon ne kaha “yeh chori karey to kuch taajub ki baat bhi nahin, issey pehle iska bhai (Yusuf) bhi chori kar chuka hai”. Yusuf unki yeh baat sunkar pee gyaa (suppressed his feelings) haqeeqat unpar na kholi , bas (zeri-e-lab) itna kehkar reh gaya ke “badey hi burey ho tumlog, (mere mooh dar mooh mujhpar) jo ilzaam tum laga rahey ho uski haqeeqat khuda khoob jaanta hai” |
Ahmed Ali انہوں نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو اس سے پہلے اس کے بھائی نے بھی چوری کی تھی تب یوسف نے اپنے دل میں آہستہ سے کہا اور انہیں نہیں جتایا کہا تم درجے میں بدتر ہو اور الله خوب جانتا ہے جو کچھ تم بیان کرتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry (برادران یوسف نے) کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہو تو (کچھ عجب نہیں کہ) اس کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں مخفی رکھا اور ان پر ظاہر نہ ہونے دیا (اور) کہا کہ تم بڑے بدقماش ہو۔ اور جو تم بیان کرتے ہو خدا اسے خوب جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan کہنے لگےاگر اس نے چرایا تو چوری کی تھی اسکے ایک بھائی نے بھی اس سے پہلے [۱۰۹] تب آہستہ سے کہا یوسف نے اپنے جی میں اور انکو نہ جتایا کہا جی میں کہ تم بدتر ہو درجہ میں اور اللہ خوب جانتا ہے جو تم بیان کرتے ہو [۱۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi ان لوگوں (برادرانِ یوسف(ع)) نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو اس پر کیا تعجب اس سے پہلے اس کے ایک حقیقی بھائی نے بھی چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں پوشیدہ رکھا اور ان پر ظاہر نہیں کیا (البتہ صرف اتنا) کہا تم بہت ہی برے لوگ ہو اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اسے اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ |