Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 37 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَكَذَٰلِكَ أَنزَلۡنَٰهُ حُكۡمًا عَرَبِيّٗاۚ وَلَئِنِ ٱتَّبَعۡتَ أَهۡوَآءَهُم بَعۡدَ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلۡعِلۡمِ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن وَلِيّٖ وَلَا وَاقٖ ﴾
[الرَّعد: 37]
﴿وكذلك أنـزلناه حكما عربيا ولئن اتبعت أهواءهم بعد ما جاءك من العلم﴾ [الرَّعد: 37]
Abul Ala Maududi Isi hidayat ke saath humne yeh farmaan-e-arabi tumpar nazil kiya hai . Ab agar tumne is ilm ke bawajood jo tumhare paas aa chuka hai logon ki khwahishat ki pairwi ki to Allah ke muqable mein na koi tumhara haami o madadgaar hai aur na koi uski pakad se tumko bacha sakta hai |
Ahmed Ali اور اسی طرح ہم نے یہ کلام اتارا کتاب عربی زبان میں اور اگرتو ان کی خواہش کے مطابق چلے بعد اس علم کے جو تجھے پہنچ چکا ہے تیرا الله سے کوئی حمایتی اور بچانے والا نہ ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان نازل کیا ہے۔ اور اگر تم علم (ودانش) آنے کے بعد ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو خدا کے سامنے کوئی نہ تمہارا مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا |
Mahmood Ul Hassan اور اسی طرح اتارا ہم نے یہ کلام حکم عربی زبان میں [۷۳] اور اگر تو چلے انکی خواہش کے موافق بعد اس علم کےجو تجھ کو پہنچ چکا کوئی نہیں تیرا اللہ سے حمایتی اور نہ بچانے والا [۷۴] |
Muhammad Hussain Najafi اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی فرمان کی شکل میں نازل کیا ہے اور اگر آپ اپنے پاس علم (قرآن) کے آجانے کے بعد بھی انکی خواہشات کی پیروی کریں گے تو اللہ کے مقابلہ میں آپ کا نہ کوئی سرپرست و کارساز ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا۔ |