Quran with Urdu translation - Surah Al-hijr ayat 65 - الحِجر - Page - Juz 14
﴿فَأَسۡرِ بِأَهۡلِكَ بِقِطۡعٖ مِّنَ ٱلَّيۡلِ وَٱتَّبِعۡ أَدۡبَٰرَهُمۡ وَلَا يَلۡتَفِتۡ مِنكُمۡ أَحَدٞ وَٱمۡضُواْ حَيۡثُ تُؤۡمَرُونَ ﴾
[الحِجر: 65]
﴿فأسر بأهلك بقطع من الليل واتبع أدبارهم ولا يلتفت منكم أحد وامضوا﴾ [الحِجر: 65]
Abul Ala Maududi Lihaza ab tum kuch raat rahey apne ghar walon ko lekar nikal jao aur khud unke peechey peechey chalo, tum mein se koi palat kar na dekhe bas seedhey chale jao jidhar jaane ka tumhein hukum diya jaa raha hai” |
Ahmed Ali پس تم اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے لے نکلو اور تو ان کے پیچھے چل اور تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے اور چلے جاؤ جہاں تمہیں حکم ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے پیچھے چلیں اور اور آپ میں سے کوئی شخص مڑ کر نہ دیکھے۔ اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جایئے |
Mahmood Ul Hassan سو لے نکل اپنے گھر کو کچھ رات رہے سے اور تو چل ان کے پیچھے اور مڑ کر نہ دیکھے تم میں سے کوئی [۵۳] اور چلے جاؤ جہاں تم کو حکم ہے [۵۴] |
Muhammad Hussain Najafi تو آپ رات کے کسی حصہ میں اپنے اہل و عیال کو لے کر نکل جائیں اور خود آپ ان کے پیچھے پیچھے چلیں اور آپ میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور جدھر جانے کا آپ کو حکم دیا گیا ہے ادھر ہی چلے جائیں۔ |