Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 11 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿يُنۢبِتُ لَكُم بِهِ ٱلزَّرۡعَ وَٱلزَّيۡتُونَ وَٱلنَّخِيلَ وَٱلۡأَعۡنَٰبَ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ ﴾
[النَّحل: 11]
﴿ينبت لكم به الزرع والزيتون والنخيل والأعناب ومن كل الثمرات إن في﴾ [النَّحل: 11]
Abul Ala Maududi Woh is pani ke zariye se khetiyan ugata hai aur zaitun aur khajoor aur angoor aur tarah tarah ke dusre phal paida karta hai. Is mein ek badi nishani hai un logon ke liye jo gaur-o-fikr karte hain |
Ahmed Ali تمہارے واسطے اسی سے کھیتی اور زیتوں اورکھجوریں اورانگور اور ہر قسم کے میوے اگاتا ہے بے شک اس میں ان لوگو ں کے لیے نشانی ہے جو غور کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اسی پانی سے وہ تمہارے لیے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور (اور بےشمار درخت) اُگاتا ہے۔ اور ہر طرح کے پھل (پیدا کرتا ہے) غور کرنے والوں کے لیے اس میں (قدرتِ خدا کی بڑی) نشانی ہے |
Mahmood Ul Hassan اگاتا ہے تمہارے واسطے اس سے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے میوے اس میں البتہ نشانی ہے ان لوگوں کو جو غور کرتے ہیں [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi اسی (پانی) سے وہ (خدا) تمہارے لئے کھیتی، زیتون، کھجور، انگور اور ہر قسم کے پھل پیدا کرتا ہے بے شک اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے ایک بڑی نشانی ہے۔ |