Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 13 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَمَا ذَرَأَ لَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُخۡتَلِفًا أَلۡوَٰنُهُۥٓۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّقَوۡمٖ يَذَّكَّرُونَ ﴾
[النَّحل: 13]
﴿وما ذرأ لكم في الأرض مختلفا ألوانه إن في ذلك لآية لقوم﴾ [النَّحل: 13]
Abul Ala Maududi Aur yeh jo bahut si rang bi rang ki cheezein usne tumhare liye zameen mein se paida kar rakkhi hai, in mein bhi zaroor nishani hai un logon ke liye jo sabaq haasil karne waley hain |
Ahmed Ali اور تمہارے واسطے جو چیزیں زمین میں رنگ برنگ کی پھیلائی ہیں ان میں لوگوں کے لیے نشانی ہے ہے جو سوچتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں اس نے زمین میں پیدا کیں (سب تمہارے زیر فرمان کردیں) نصیحت پکڑنے والوں کے لیے اس میں نشانی ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جو چیزیں پھیلائیں تمہارے واسطے زمین میں رنگ برنگ کی [۱۹] اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیں |
Muhammad Hussain Najafi اور اس نے تمہارے لئے زمین میں جو رنگ برنگ کی چیزیں پیدا کی ہیں اور مسخر کی ہیں اس میں سوچنے سمجھنے اور نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے ایک بڑی نشانی ہے۔ |