Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 68 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَأَوۡحَىٰ رَبُّكَ إِلَى ٱلنَّحۡلِ أَنِ ٱتَّخِذِي مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتٗا وَمِنَ ٱلشَّجَرِ وَمِمَّا يَعۡرِشُونَ ﴾
[النَّحل: 68]
﴿وأوحى ربك إلى النحل أن اتخذي من الجبال بيوتا ومن الشجر ومما﴾ [النَّحل: 68]
Abul Ala Maududi Aur dekho, tumhare Rubb ne shahed (honey) ki makkhi par yeh baat wahee kardi ke pahadon mein, aur darakhton mein, aur tattiyon par chadhayi hui bailon mein (mountains, trees and in the creepers over trellises) apne chattey bana (Build your hive) |
Ahmed Ali اور تیرے رب نے شہد کی مکھی کو حکم دیا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور ان چھتوں میں گھر بنائے جو اس کے لیے بناتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا |
Mahmood Ul Hassan اور حکم دیا تیرے رب نے شہد کی مکھی کو کہ بنا لے پہاڑوں میں گھر اور درختوں میں اور جہاں ٹٹیاں باندھتے ہیں [۱۰۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کو یہ وحی کی کہ پہاڑوں میں، درختوں میں اور ان چھپروں میں جن پر لوگ بیلیں چڑھاتے ہیں گھر (چھتے) بنایا کر۔ |