Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 105 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَبِٱلۡحَقِّ أَنزَلۡنَٰهُ وَبِٱلۡحَقِّ نَزَلَۗ وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا مُبَشِّرٗا وَنَذِيرٗا ﴾
[الإسرَاء: 105]
﴿وبالحق أنـزلناه وبالحق نـزل وما أرسلناك إلا مبشرا ونذيرا﴾ [الإسرَاء: 105]
Abul Ala Maududi Is Quran ko humne haqq ke saath nazil kiya hai aur haqq hi ke saath yeh nazil hua hai. Aur (aey Muhammad) tumhein humne iske siwa aur kisi kaam ke liye nahin bheja ke (jo maan le usey) basharat de do aur (ja na maaney usey) mutanabbeh (warn) kardo |
Ahmed Ali اور ہم نے اس قرآن کو سچائی سے نازل کیا اور وہ سچائی سے ہی نازل ہوا اور ہم نے تجھے صرف خوشی سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے اس قرآن کو سچائی کے ساتھ نازل کیا ہے اور وہ سچائی کے ساتھ نازل ہوا اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور سچ کے ساتھ اتارا ہم نے یہ قرآن اور سچ کے ساتھ اترا [۱۵۸] اور تجھ کو جو بھیجا ہم نے سو خوشی اور ڈر سنانے کو [۱۵۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے اس (قرآن) کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور وہ حق کے ساتھ نازل ہوا ہے۔ اور ہم نے آپ کو بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ |