Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 106 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَقُرۡءَانٗا فَرَقۡنَٰهُ لِتَقۡرَأَهُۥ عَلَى ٱلنَّاسِ عَلَىٰ مُكۡثٖ وَنَزَّلۡنَٰهُ تَنزِيلٗا ﴾
[الإسرَاء: 106]
﴿وقرآنا فرقناه لتقرأه على الناس على مكث ونـزلناه تنـزيلا﴾ [الإسرَاء: 106]
Abul Ala Maududi Aur is Quran ko humne thoda thoda karke nazil kiya hai taa-ke tum thehar thehar kar isey logon ko sunao, aur isey humne ( mauqa mauqa se) ba-tadreej utara hai |
Ahmed Ali اور ہم نے قرآن کو تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا تاکہ تو مہلت کے ساتھ اسے لوگوں کو پڑھ کر سنائے اور ہم نے اسے آہستہ آہستہ اتارا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھیر ٹھیر کر پڑھ کر سناؤ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اُتارا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور پڑھنے کا وظیفہ کیا ہم نےقرآن کو جدا جدا کر کے کہ پڑھے تو اسکو لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر اور اس کو ہم نے اتارتے اتارتے اتارا [۱۶۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے قرآن کو متفرق طور پر (جدا جدا کرکے) نازل کیا ہے تاکہ آپ اسے لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے (موقع بموقع) بتدریج نازل کیا ہے۔ |