Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 34 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿وَكَانَ لَهُۥ ثَمَرٞ فَقَالَ لِصَٰحِبِهِۦ وَهُوَ يُحَاوِرُهُۥٓ أَنَا۠ أَكۡثَرُ مِنكَ مَالٗا وَأَعَزُّ نَفَرٗا ﴾
[الكَهف: 34]
﴿وكان له ثمر فقال لصاحبه وهو يحاوره أنا أكثر منك مالا وأعز﴾ [الكَهف: 34]
Abul Ala Maududi Aur usey khoob nafaa haasil hua, yeh kuch paa kar ek din woh apne humsaye (neighbour) se baat karte huey bola ‘main tujhse zyada maaldaar hoon aur tujhse zyada taaqatwar nafri rakhta hoon(mightier men at my service)” |
Ahmed Ali اور اسے پھل مل گیا پھر اس نے اپنے ساتھی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں تجھ سے مال میں بھی زيادہ ہوں اور جماعت کے لحاظ سے بھی زیادہ معزز ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی تو (ایک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تم سے مال ودولت میں بھی زیادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت) کے لحاظ سے بھی زیادہ عزت والا ہوں |
Mahmood Ul Hassan اور ملا اسکو پھل [۴۴] پھر بولا اپنے ساتھی سے جب باتیں کرنے لگا اس سے میرے پاس زیادہ ہے تجھ سے مال اور آبرو کے لوگ [۴۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور اس کے پاس اور بھی تمول کا سامان تھا۔ (ایک دن گھمنڈ میں آکر) اس نے اپنے (غریب) ساتھی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں مال کے اعتبار سے تجھ سے زیادہ (مالدار) ہوں اور نفری کے لحاظ سے بھی تجھ سے زیادہ طاقتور ہوں۔ |