Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 45 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿وَٱضۡرِبۡ لَهُم مَّثَلَ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا كَمَآءٍ أَنزَلۡنَٰهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَٱخۡتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلۡأَرۡضِ فَأَصۡبَحَ هَشِيمٗا تَذۡرُوهُ ٱلرِّيَٰحُۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ مُّقۡتَدِرًا ﴾
[الكَهف: 45]
﴿واضرب لهم مثل الحياة الدنيا كماء أنـزلناه من السماء فاختلط به نبات﴾ [الكَهف: 45]
Abul Ala Maududi Aur (aey Nabi)! Inhein hayaat e duniya ki haqeeqat is misaal se samjhao ke aaj humne aasman se pani barsa diya to zameen ki paud khoob ghani ho gayi, aur kal wahi nabataat bhus bankar rehgayi jisey hawaein udaye liye phirti hain, Allah har cheez par qudrat rakhta hai |
Ahmed Ali اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بیان کرو مثل ایک پانی کے ہے جسے ہم نے آسمان سے برسایا پھر زمین کی روئیدگی پانی کے ساتھ مل گئی پھر وہ ریزہ ریز ہ ہو گئی کہ اسے ہوا ئیں اڑاتی پھرتی ہیں اور الله ہر چیز پر قدرت رکنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور بتلا دے ان کو مثل دنیا کی زندگی کی جیسے پانی اتارا ہم نے آسمان سے پھر رلا ملا نکلا اس کی وجہ سے زمین کا سبزہ پھر کل کو ہو گیا چورا چورا ہوا میں اڑتا ہوا [۵۷] اور اللہ کو ہے ہر چیز پر قدرت [۵۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور آپ ان لوگوں کے سامنے زندگانئ دنیا کی (ایک اور) مثال پیش کریں کہ وہ ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا تو اس سے زمین کی نباتات مل گئی (اور خوب پھلی پھولی) پھر وہ ریزہ ریزہ ہوگئی جسے ہوائیں اڑائے پھرتی ہیں اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ |