Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 106 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿۞ مَا نَنسَخۡ مِنۡ ءَايَةٍ أَوۡ نُنسِهَا نَأۡتِ بِخَيۡرٖ مِّنۡهَآ أَوۡ مِثۡلِهَآۗ أَلَمۡ تَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ ﴾
[البَقَرَة: 106]
﴿ما ننسخ من آية أو ننسها نأت بخير منها أو مثلها ألم﴾ [البَقَرَة: 106]
Abul Ala Maududi Hum apni jis ayat ko mansookh (abrogate) kardete hain ya bhula dete hain, uski jagah ussey behtar le aate hain ya kam az kam waisi hi. Kya tum jaante nahin ho ke Allah har cheez par qudart rakhta hai |
Ahmed Ali ہم جو کسی آیت کو منسوخ کرتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا اس کے برابر لاتے ہیں کیا تم نہیں جانتے کہ الله ہر چیز پر قاد رہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ہم جس آیت کو منسوخ کر دیتے یا اسے فراموش کرا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا ویسی ہی اور آیت بھیج دیتے ہیں۔ کیا تم نہیں جانتے کہ خدا ہر بات پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan جو منسوخ کرتے ہیں ہم کوئی آیت یا بھلا دیتے ہیں تو بھیج دیتے ہیں اس سے بہتر یا اسکے برابر کیا تجھکو معلوم نہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے [۱۵۲] |
Muhammad Hussain Najafi ہم جس آیت کو منسوخ کر دیتے ہیں یا اسے بھلا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا اس جیسی لاتے ہیں۔ کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے۔ |