×

یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کر 2:105 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:105) ayat 105 in Urdu

2:105 Surah Al-Baqarah ayat 105 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 105 - البَقَرَة - Page - Juz 1

﴿مَّا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ وَلَا ٱلۡمُشۡرِكِينَ أَن يُنَزَّلَ عَلَيۡكُم مِّنۡ خَيۡرٖ مِّن رَّبِّكُمۡۚ وَٱللَّهُ يَخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهِۦ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ ﴾
[البَقَرَة: 105]

یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرک ہوں، ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو، مگر اللہ جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے لیے چن لیتا ہے اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ما يود الذين كفروا من أهل الكتاب ولا المشركين أن ينـزل عليكم, باللغة الأوردية

﴿ما يود الذين كفروا من أهل الكتاب ولا المشركين أن ينـزل عليكم﴾ [البَقَرَة: 105]

Abul Ala Maududi
Yeh log jinhon ne dawat e haqq ko qabool karne se inkar kardiya hai, khwah ehle kitab mein se hon ya mushrik hon, hargiz yeh pasand nahin karte ke tumhare Rubb ki taraf se tumpar koi bhalayi nazil ho, magar Allah jisko chahta hai apni rehmat ke liye chun leta hai aur woh bada fazal farmane wala hai
Ahmed Ali
اہل کتاب کے کافر اور مشرک نہیں چاہتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھی اچھی بات نازل ہو اور الله اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے جسے چاہے اور الله بڑے فضل والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
جو لوگ کافر ہیں، اہل کتاب یا مشرک وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے خیر (وبرکت) نازل ہو۔ اور خدا تو جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
Mahmood Ul Hassan
دل نہیں چاہتا ان لوگوں کا جو کافر ہیں اہل کتاب میں اور نہ مشرکوں میں اس بات کو کہ اترے تم پر کوئی نیک بات تمہارے رب کی طرف سے اور اللہ خاص کر لیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ جسکو چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے [۱۵۱]
Muhammad Hussain Najafi
جو لوگ کافر ہیں (خواہ) اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین میں سے وہ ہرگز پسند نہیں کرتے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے کوئی بھلائی نازل ہو۔ حالانکہ اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے مخصوص کر لیتا ہے اور اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek