Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 107 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿أَلَمۡ تَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۗ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِيّٖ وَلَا نَصِيرٍ ﴾
[البَقَرَة: 107]
﴿ألم تعلم أن الله له ملك السموات والأرض وما لكم من دون﴾ [البَقَرَة: 107]
Abul Ala Maududi Kya tumhein khabar nahin hai ke zameen aur asmaano ki farma rawayi Allah hi ke liye hai aur uske siwa koi tumhari khabargiri karne aur tumhari madad karne wala nahin hai |
Ahmed Ali کیا تم نہیں جانتے الله ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور تمہارے لیے الله کے سوا نہ کوئی دوست ہے نہ مددگار |
Fateh Muhammad Jalandhry تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے، اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مدد گار نہیں |
Mahmood Ul Hassan کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمان اور زمین کی اور نہیں تمہارے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ مددگار [۱۵۳] |
Muhammad Hussain Najafi کیا تمہیں معلوم ہے کہ آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے۔ اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست اور مددگار نہیں ہے۔ |