Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 169 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿إِنَّمَا يَأۡمُرُكُم بِٱلسُّوٓءِ وَٱلۡفَحۡشَآءِ وَأَن تَقُولُواْ عَلَى ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ ﴾
[البَقَرَة: 169]
﴿إنما يأمركم بالسوء والفحشاء وأن تقولوا على الله ما لا تعلمون﴾ [البَقَرَة: 169]
Abul Ala Maududi Tumhein badhi(vice) aur fahash (indecency) ka hukum deta hai aur yeh sikhata hai ke tum Allah ke naam par woh baatein kaho jinke mutaaliq tumhein ilm nahin hai ke woh Allah ne farmayi hain |
Ahmed Ali وہ تو تمہیں برائی اور بے حیائی ہی کا حکم دے گا اور یہ کہ الله کے ذمے تم وہ باتیں لگاؤ جنہیں تم نہیں جانتے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ تو تم کو برائی اور بےحیائی ہی کے کام کرنے کو کہتا ہے اور یہ بھی کہ خدا کی نسبت ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں (کچھ بھی) علم نہیں |
Mahmood Ul Hassan وہ تو یہی حکم کرے گا تم کو کہ برے کام اور بیحیائی کرو اور جھوٹ لگاؤ اللہ پر وہ باتیں جنکو تم نہیں جانتے [۲۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi وہ تو تمہیں برائی و بے حیائی اور بدکاری کا حکم دیتا ہے اور (چاہتا ہے کہ) تم خدا کے خلاف ایسی باتیں منسوب کرو جن کا تمہیں علم نہیں ہے۔ |