Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 181 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿فَمَنۢ بَدَّلَهُۥ بَعۡدَ مَا سَمِعَهُۥ فَإِنَّمَآ إِثۡمُهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٞ ﴾
[البَقَرَة: 181]
﴿فمن بدله بعد ما سمعه فإنما إثمه على الذين يبدلونه إن الله﴾ [البَقَرَة: 181]
Abul Ala Maududi Phir jinhon ne wasiyat suni aur baad mein usey badal dala to iska gunaah un badalne walon par hoga, Allah sabkuch sunta aur jaanta hai |
Ahmed Ali پس جواسے اس کے سننے کےبعد بدل دے اس کا گناہ ان ہی پر ہے جو اسے بدلتے ہیں بے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو شخص وصیت کو سننے کے بعد بدل ڈالے تو اس (کے بدلنے) کا گناہ انہیں لوگوں پر ہے جو اس کو بدلیں۔ اور بےشک خدا سنتا جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر جو کوئی بدل ڈالے وصیت کو بعد اس کے جو سن چکا تو اس کا گناہ انہی پر جنہوں نے اس کو بدلا بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے [۲۶۹] |
Muhammad Hussain Najafi جو شخص اس (وصیت) کو سننے کے بعد اس میں رد و بدل کرے تو اس کا گناہ انہی لوگوں پر ہوگا جو رد و بدل کریں گے۔ بے شک خدا خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔ |